دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

جاہل بوجہ جہل اپنی عبادت میں سوگناہ کرلیتا ہے اور مصیبت یہ کہ انہیں گناہ بھی نہیں جانتا اورعالم دین اپنے گناہ میں وہ حصہ خوف وندامت کا رکھتاہے کہ اسے جلد نجات بخشتا ہے،ولہٰذا حدیث میں ارشاد ہوا کہ عالم کاہاتھ رب العزت کے دست قدرت میں ہے اگروہ لغزش بھی کرے تو اﷲ تعالٰی جب چاہے اسے اٹھالے گا۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۳۲۳:                           مسئولہ نجف خاں طالب علم مدرسہ            ۲۸ربیع الاول ۱۳۳۲ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ مسلمان بچیوں کو ضروری دینی تعلیم قرآن مجید کاترجمہ،مسئلہ مسائل کی کتابیں اور بقدر حاجت حساب واصول حفظان صحت جس سے ان کو اپنے بچوں کی داشت ونگہداشت میں مدد ملے پردہ کی سخت نگرانی کے ساتھ مسلمان دیندار پابندصوم وصلوٰۃ معلمہ کے ذریعہ سے پڑھانا شرعًا جائزہے یانہیں؟ بیّنواتوجروا۔

الجواب:

عقائد اہلسنت ومسائل اہلسنت کی کتابیں پڑھائی جائیں،عقائدومسائل ضروریہ کی تعلیم فرض ہے،حساب وغیرہ بعض مفید باتیں بھی سکھانے میں حرج نہیں،اصول حفظان صحت جہاں تك مسائل اسلامیہ کے خلاف نہ ہوں ان کی تعلیم میں مضائقہ نہیں،اور جو مخالف ہیں جیسے بیماری اڑکرلگنے کے وسوسے،ان کی تعلیم جائز نہیں،تدبیر منزل بروجہ مطابق شرعی وحقوق شوہر واولاد ومذمت کذب وغیبت وضرورت پردہ وحجاب کی بھی تعلیم ہو،مگرعورتوں کولکھنا سکھانامنع ہے اس سے فتنہ کا چوردروازہ کھلتاہے،واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۳۲۴:           مستفسرہ محمدمیاں طالب علم بہاری بریلی محلہ سوداگران

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ علم دین حاصل کرنا واجب ہے،فرض ہے یاسنت؟ فقط۔

الجواب:

فرض عین کاعلم حاصل کرنافرض عین،فرض کفایہ کافرض کفایہ،واجب کاواجب،مستحب کا مستحب،واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۳۲۵،۳۲۶: مرسلہ فیض الحق ابوالاسد مدرس مدرسہ اسلامیہ ضلع ایٹہ ڈاك خانہ گنج ڈونڈ وارہ موضع حرولہ۔

کیافرماتے ہیں علمائے دین مفتیان شرع متین ان مسئلوں میں:

(۱)ایك شخص نے قاعدہ بغدادی نہ قرآن مجید فرقان حمید کسی سے پڑھا او رنہ استعداد وملکۂ استخراج


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن