30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ۳۱۳: مسئولہ مولوی حامد علی صاحب طالب علم مدرسہ اہلسنت باشندہ الہ آباد ۱۳۳۳ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ وہابیوں کے پاس اپنے لڑکوں کو پڑھاناکیساہے اور جو ان کے پاس اپنے لڑکے کو پڑھنے کے لئے بھیجے اس کے واسطے کیاحکم ہے؟
الجواب:
حرام حرام حرام،اور جو ایساکرے بدخواہ اطفال ومبتلائے آثام۔ قال اﷲ تعالٰی:
|
" یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا قُوۡۤا اَنۡفُسَکُمْ وَ اَہۡلِیۡکُمْ نَارًا"[1]۔واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم۔ |
اے ایمان والو! اپنے آپ کو اور اپنے گھروالوں کو دوزخ کی آگ سے بچاؤ۔واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم(ت) |
مسئلہ ۳۱۴:مرسلہ ڈاکٹر محمدواعظ الحق سعداﷲ لودی ڈاکخانہ خسروپور ضلع پٹنہ بوساطت مولوی ضیاء الدین صاحب ۱۵ ربیع الاول ۱۳۲۲ھ
غیرمقلدوں سے مسئلہ دریافت کرناجائزہے یاناجائز؟
الجواب:غیرمقلدوں سے مسئلہ دریافت کرناحماقت ہے۔
مسئلہ ۳۱۵: ازاوجین علاقہ گوالیار مرسلہ حاجی یعقوب علی خاں صاحب ۱۴جمادی الآخرہ ۱۳۲۲ھ
براہ سخن پروری عبارت کتب میں اپنی طرف سے چندالفاظ داخل کرکے علماء کرام اور حتی کہ استاد عظام خود کو دھوکا دینا کیاحکم رکھتاہے جوحکم محقق اس مسئلہ میں ہو بیان فرمائیں وبحث مسئلہ عبارت کتب ہو۔
الجواب:
سخن پروری یعنی دانستہ باطل پراصرار ومکابرہ ایك کبیرہ۔کلمات علماء میں کچھ الفاظ اپنی طرف سے الحاق کرکے ان پرافتراء دوسرا کبیرہ۔علماء کرام اور خود اپنے اساتذ کو دھوکادینا خصوصًا امردین میں تیسرا کبیرہ۔یہ سب خصلتیں یہود لعنہم اﷲ تعالٰی کی ہیں۔
|
قال اﷲ تعالٰی" وَلَا تَلْبِسُوا الْحَقَّ بِالْبٰطِلِ وَتَکْتُمُوا الْحَقَّ وَاَنۡتُمْ تَعْلَمُوۡنَ﴿۴۲﴾ "[2]۔ |
اﷲ تعالٰی نے فرمایا:(لوگو)حق کے ساتھ باطل نہ ملاؤ اور نہ حق کو چھپانے والے بنو جبکہ تم(حق کو خوب)جانتے ہو۔ (ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع