30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سے نہیں آسکتا۔ت) حمد اس کے وجہ کریم کو جس نے قرآن اتارا اور اس کا حفظ اپنے ذمہ قدرت پررکھا
" اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّکْرَ وَ اِنَّا لَہٗ لَحٰفِظُوۡنَ ﴿۹﴾ "[1] (ہم ہی نے قرآن پاك کو اتارا اور ہم ہی اس کے محافظ ہیں۔ت) توریت وانجیل کچھ تو ملعون احباروں نے اپنے اغراض ملعونہ سے روپے لے کر اپنے مذہب ناپاك کے تعصب سے قصدًا بدلیں اور کچھد ایسے ہی ترجمہ کرنے والوں نے اس خلط وخبط کی بنیادیں ڈالیں مرورزماں کے بعد وہ اصل وزیادت مل ملاکر سب ایك ہوگئیں،کلام الٰہی وکلام بشرمختلط ہوکر تمیزنہ رہی۔الحمد ﷲنفس قرآن میں اگرچہ یہ امرمحال ہے تمام جہان اگراکٹھاہوکر اس کاایك نقطہ کم بیش کرناچاہے ہرگزقدرت نہ پائے مگرترجمہ سے مقصود ان عوام کومعانی قرآن سمجھانا ہے جوفہم عربی سے عاجز ہیں خطوط بلالی نقول ودرنقول خصوصًا مطابع مطابع میں ضرور مخلوط ونامضبوط ہوکرنتیجہ یہ ہوگا کہ دیکھنے والے عوام اصل ارشاد قرآن کو اس مترجم کی زیادت سمجھیں گے اور مترجم کی زیادات کو رب العزۃ کاارشاد یہ باعث ضلال ہوگا اور جو امرمنجربہ ضلال ہو اس کی اجازت نہیں ہوسکتی اسی لئے علماء مترجمین نے ترجمہ کایہی دستور رکھا کہ بین السطور میں صرف ترجمہ اور جو فائدہ زائدہ ایفاح مطلب کے لئے ہو ا وہ حاشیہ پرلکھا انہیں کی چال چلنی چاہئے۔وباﷲ التوفیق،واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۳۱۱: ۵جمادی الاولٰی ۱۳۱۷ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس صورت میں کہ ایك شخص وعظ کہتاہے اور ان صفتوں سے موصوف ہے:اوّلًا مقولہ اس کا الصلوۃ علیك یارسول اﷲ کہنا نہ چاہئے حاضر کے واسطے ہے۔دوسرے بیان کیاروزہ دار کو چاہئے وقت استنجی کے اوپرکوسانس نہ لے اور آپ کو خوب سنبھالے پانی اوپرنہ جائے ورنہ روزہ اس کا تباہ ہوگا روزہ دار اور غیرروزہ دار کے استنجی میں بہت فرق ہے۔تیسرے آمین کہنے آواز بلند سے شیطان کے برچھے لگتاہے اگربہت بلندآواز سے آدمی کہیں توبہت برچھی لگتی ہیں،او ر اس آدمی نے تقویۃ الایمان اور تنبیہ الغافلین اور کچھ آیات وحکایات و حدیث شریف کاترجمہ بغیراستاد کے مطبوعہ دیکھ کر یادکرلیاہے بیان کرتا ہے اوع علم ناسخ اور منسوخ آیات اوراقسام حدیث شریف اور صرف ونحو بھی نہ جانے بحدیکہ من وعن وواحد وتثنیہ میں فرق نہیں کرسکتا ہے ایسے آدمی کا وعظ سننے کو اجازت شریعت محمدیہ اہل شرع کے ہے یانہیں؟ بیّنواتوجروا(بیان فرماؤ اجرپاؤ۔ ت)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع