30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
لحفصۃ مانصہ ھذا الجواب قدابدتہ من قبل ان اراہ اقول:ومع ذٰلك لقاء ان یقول ان نفس التشبیہ لیس بنص صریح فی الجواز بخلاف، لا تعلموھن، فانہ نص فی المنع،علی انھا واقعۃ عین لا عموم لہا بخلاف النھی،علی ان حدیث الشفاء ان تقدم فمنسوخ او تاخرفلانسلم الا تخصیص حفصۃ کمارخص النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم لزبیر وعبدالرحمٰن بن عوف رضی اﷲ تعالٰی عنھما فی لبس الحریر ولنا دبۃ سعد رضی اﷲ تعالٰی عنھما فی النیاحۃ بعہد مانھی عن ذٰلك فلم یکن الا تخصیص بعض بالترخیص لانسخ الحکم علی الاطلاق،علی ان المقام مقام الحتیاط فیقدم الحاظر علی انہ لوفرض عدم ورود نھی اصلالکان حال الزمان حاکما بالمنع وکم من حکم |
میں نے اشعۃ اللمعات کے حاشیہ پر جوکچھ اس کی تصریح تھی لکھ دی اس ذکر کے ساتھ کہ کتا بت سیدہ حفصہ کی خصوصیت ہے پس جواب دیکھنے سے پہلے ہی میں نے اس کا اظہار کردیاتھا اقول:(میں کہتاہوں)اس کے باوجود کوئی کہنے والا یہ کہہ دے کہ محض تشبیہ،جواز میں کوئی صریح نص نہیں بخلاف لاتعلموھن یعنی عورتوں کوکتابت نہ سکھاؤ۔یہ ممانعت میں واضح نص ہے۔علاوہ اس کے یہ ایك معین واقعہ ہے جس میں کوئی عموم نہیں بخلاف حدیث نہی کے۔علاوہ ازیں حدیث شفاء اگرمقدم ہو تومنسوخ ہے اور اگرمؤخر ہوتو پھر ہم اسے تسلیم ہی نہیں کرتے مگریہ کہ سیدہ حفصہ کی خصوصیت قراردی جائے جیسا کہ حضوراکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے حضرت زبیر اور حضرت عبدالرحمن ابن عوف رضی اﷲ تعالٰی عنہ کو ریشم پہننے کی رخصت او راجازت دی تھی۔اور حضرت سعد رضی اﷲ تعالٰی عنہ پر نوحہ اور رونے کی اجازت دی۔اس کے بعد ان کاموں سے منع فرمادیاتا،تو پھر یہ رخصت دینے کی صورت میں بعض کی تخصیص ہوئی لہٰذا علی الاطلاق نسخ حکم نہیں علاوہ ازیں یہ مقام مقام احتیاط ہے لہٰذا مانع کو مقدم کیاجائے گا،اس کے علاوہ اگریہ فرض کرلیاجائے کہ نہی بالکل وارد نہیں ہوئی توپھر بھی حال زمانہ منع کے لئے حاکم،(یعنی حالات زمانہ میں ممانعت کے لئے کافی ہیں) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع