30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
وھو وان کان ضعیفا لکن یجوز العمل بہ فی مثل ھذا الحکم[1] اھ مختصرا،وقداخرج ابوالفرج فی الموضوعات حدیثا من ولدلہ ثلٰثۃ اولاد فلم یسم احدھم محمدا فقد جہل،بطریق اللیث عن مجاھد عن ابن عباس قال قال رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم [2]،وعﷲ بان لیث ترکہ احمد وغیرہ فتعقبہ خاتم الحفاظ فی اللاٰلی بان الحارث رواہ عن النضر بن شنقی مرسلا والنضر قال ابن القطان، مجھول قال وھذا المرسل یعضد حدیث ابن عباس و یدخلہ فی قسم المقبول[3] اھ ولہ نظائر جمۃ اوردنا جملۃ منھا فی"الھاد الکاف"۔اما حدیث الشفاء بنت عبداﷲ رضی اﷲ تعالٰی عنھا قالت دخل علیّ النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم وانا عند حفصۃ |
مروی ہے اگرچہ وہ حدیث ضعیف ہے تاہم اس قسم کے حکم میں اس پرعمل کرناجائزہے اھ مختصرًا،ابوالفرج نے الموضوعات میں یہ حدیث تخریج کی،جس کسی کے ہاں تین بچے پیدا ہوئے پھر اس نے ان میں سے کسی کانام محمد نہ رکھا تو اس نے جہالت کی۔یہ حدیث بواسطہ لیث،مجاہد اور حضرت ابن عباس سے مروی ہے انہوں نے فرمایا حضوراکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے ارشادفرمایا،اس نے حدیث مذکورمیں تعلیل ذکر کی(یعنی اسے معلل قراردیا)کہ لیث کو امام احمد وغیرہ نے چھوڑدیا ہے اور خاتم الحفاظ نے اللآلی میں اس کا تعاقب کیا ہے کہ حارث نے اس کو نضربن شنقی سے مرسل(یعنی بلاقید سند)روایت کیاہے،اور ابن قحطان نے کہا کہ نضرمجہول ہے۔ امام سیوطی نے فرمایا یہ مرسل،حدیث ابن عباس کو تقویت پہنچاتی ہے اور اسے قسم مقبول میں داخل کرتی ہےاھ اس کے لئے بہت سے نظائرہیں ان سب کو ہم"الہاد الکاف"میں لائے ہیں۔رہی حدیث شفاء دختر عبداﷲ رضی اﷲ تعالٰی عنہا، اس نے کہا میرے پاس حضورصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم تشریف لائے جبکہ میں سیّدہ حفصہ رضی اﷲ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع