30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ذکرہ ابن خراش فقال یکذب عمدا قال الذھبی علی ما فی تہذیب التھذیب اٰذی ابن خراش نفسہ[1]، وقال فی المیزان بطل قول ابن خراش[2]،ولاغروقد اتھم مالك بن اوس الصحابی رضی اﷲ تعالٰی عنہ بالکذب بروایتہ حدیث ماترکناہ صدقۃ،لاجرم ان ذکرہ الذھبی فی طبقات الحفاظ ثم اخذ یوجھہ الٰی ان خاطبہ بقولہ انت زندیق معاند للحق فلارضی اﷲ عنک،ثم قال مات ابن خراش الی غیر رحمۃ اﷲ تعالٰی ۲۸۳ھ [3]،اما الحدیث الاول ففیہ شعیب ومن فوقہ ائمۃ اجلاَّء لایسأل عنھم وانما النظر فی محمد بن ابراھیم۔اقول:ادخلہ ابونُعَیم فی حلیۃ الاولیاء وقد وصفہ المزنی والذھبی والعسقلانی بالزاھد وھم یصفون بہ |
مروی نہیں لیکن ابن خراش نے اس کا ذکرکیا کہ وہ دانستہ جھوٹ بولتاتھا چنانچہ امام ذہبی نے تہذیب التہذیب میں فرمایا ابن خراش نےان کو دکھ پہنچایا،اور المیزان میں فرمایا کہ ابن خراش کا قول باطل ہے۔اور کوئی تعجب کی بات نہیں اس لئے کہ اس نے ماترکناہ صدقۃ کی حدیث روایت کرنے پرمالك بن اوس صحابی رسول پر کذاب ہونے کی تہمت لگائی ہے۔بلاشبہ علامہ ذہبی نے اسے"طبقات الحفاظ"میں ذکر کیاہے پھر رَد کرتے ہوئے اس قول سے مخاطب فرمایا کہ تو زندیق ہے یعنی بے دین ہے،حق سے عناد رکھنے والاہے، اﷲ تعالٰی تجھ سے کبھی راضی نہ ہو۔ابن خراش اﷲ تعالٰی کی رحمت سے محروم ۲۸۳ھ میں رحلت کرگیا۔جہاں تك پہلی حدیث کا تعلق ہے تو اس میں شعیب اور اس سے اوپرجلیل القدر ائمہ ہیں جن کے متعلق کوئی شبہ یا اعتراض نہیں کیا جا سکتا۔البتہ محمد بن ابراہیم کے بارے میں کچھ توقف پایا جاتا ہے۔ اقول:(میں کہتاہوں کہ محدث ابونعیم نے اسے حلیۃ الاولیاء میں شمارکیاہے۔مزنی،ذہبی اور عسقلانی نے لقب "زاہد"سے اس کی توصیف کی ہے جبکہ اس |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع