30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
احادیث ممانعت: یہ ہیں۔
حدیث اوّل:ابن حبان بطریق یحیٰی بن زکریا بن یزید دقاق،اور بیہقی شعب الایمان میں بطریق مطیر حضرت ام المومنین عائشہ صدیقہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا سے راوی:
|
قالا حدثنا محمد بن ابراھیم ابوعبداﷲ الشامی حدثنا شعیب بن اسحٰق الدمشقی عن ھشام بن عروۃ عن ابیہ عن عائشۃ رضی اﷲ تعالٰی عنھا قال رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم لاتسکنوھن الغرف ولاتعلموھن الکتابۃ وعلموھن المغزل وسورۃ النور[1]۔ |
(دونوں(محدث ابن حبان اور امام بیہقی)نے فرمایا ہم سے محمد بن ابراہیم ابوعبداﷲ شامی نے بیان کیا(انہوں نے کہا) ہم سے شعیب ابن اسحٰق دمشقی نے بیان کیا اس نے ہشام بن عروہ سے،اس نے اپنے باپ عروہ سے،اس نے ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ سے روایت فرمائی،مائی صاحبہ نے فرمایا۔ ت)یعنی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا: عورتوں کو بالاخانوں پر نہ رکھو اور انہیں لکھنا نہ سکھاؤ اور کاتنا اور سورۂ نور تعلیم کرو۔ |
یہی حدیث حاکم نے صحیح مستدرك میں اسی طریق سے اور بیہقی نے شعب میں بطریق محمدبن محمدبن سلیمان روایت کی:
|
قال حدثنا عبدالوھاب الضحاك ثنا شعیب بن اسحٰق الحدیث [2]سندا ومتنا۔ |
اس(محمدبن محمدبن سلیمان)نے کہا ہم سے عبدالوہاب ضحاك نے بیان کیا(اس نے کہا)ہم سے شعیب بن اسحق نے بیان کیا یعنی حدیث سند اور متن کے لحاظ سے بیان فرمائی۔(ت) |
حاکم نے کہا صحیح الاسناد [3]اس حدیث کی سند صحیح ہے۔اس پر حافظ ابن حجر نے اطراف میں کہا:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع