30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ۳۰۸: مسئولہ مولوی خلیل احمدخاں پشاوری ۱۹شوال المکرم ۱۳۱۵ھ
|
چہ می فرمایند علمائے دین ایں مسئلہ کہ معلم کودکاں رازدن علی الاطلاق مباح ست یا اجرت وغیراجرت شرط ست۔ بیّنواتوجروا۔ |
علمائے دین اس مسئلہ میں کیافرماتے ہیں کہ استاد اپنے شاگرد بچوں کو بغیر کسی قیدوشرط کے بدنی سزادے سکتاہے یانہیں؟ کیا بچوں کو اجرت لے کر پڑھانے یا بلااجرت پڑھانے والے کے لئے الگ الگ ضابطہ ہے۔بیان فرمائیے اجرت پائیے) |
الجواب:
|
زدن معلم کو دکاں را وقت حاجت بقدر حاجت محض بغرض تنبیہ واصلاح ونصیحت بے تفرقہ اجرت وعدم اجرت رواست اماباید کہ بدست زنند نہ بچوب ودرکرتے برسہ بار نیفزایند فی ردالمحتار،لایجوز ضرب ولدالحر بامرابیہ اما المعلم فلہ ضربہ لمصلحۃ التعلیم وقیدہ الطرسوسی بان یکون بغیر آلۃ جارحۃ وبان لایزید علی ثلث ضربات،وردہ الناظم بانہ لاوجہ لہ ویحتاج الی نقل و اقرہ الشارح قال الشرنبلالی والنقل فی کتاب الصلٰوۃ یضرب الصغیر بالید لابالخشبۃ ولایزید علی ثلث ضربات [1]اھ بتلخیص۔ |
ضرورت پیش آنے پر بقدر حاجت تنبیہ،اصلاح اور نصیحت کے لئے بلاتفریق اجرت وعدم اجرت استاد کا بدنی سزادینا اور سرزنش سے کام لیناجائزہے مگریہ سزالکڑی ڈنڈے وغیرہ سے نہیں بلکہ ہاتھ سے ہونی چاہئے اور ایك وقت میں تین مرتبہ سے زائد پٹائی نہ ہونے پائے،چنانچہ فتاوٰی شامی میں ہے کہ کسی آزاد بچے کو اس کے والد کے حکم سے مارناجائز نہیں لیکن استاد تعلیمی مصلحت کے تحت پٹائی کرسکتاہے۔امام طرسوسی نے یہ قید لگائی ہے کہ مارپیٹ زخمی کردینے والی نہ ہو اور تین ضربوں سے زائد بھی نہ ہو،لیکن ناظم نے اس قید کو رَد کردیاکہ اس کی کوئی وجہ نہیں لہٰذا نقل کی ضرورت ہے اور شارح نے اس کو برقراررکھا۔علامہ شرنبلالی نے فرمایا نقل کتاب الصلٰوۃ میں ہے کہ چھوٹے بچے کو ہاتھ سے سزادی جائے نہ کہ لاٹھی سے اور تین ضربوں سے تجاوز بھی نہ ہونے پائےاھ بتلخیص |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع