30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کلیۃً نہیں بہت جگہ عام مراد لیتے ہیں کما فی مکروھات الصلٰوۃ(جیسا کہ نماز کی بحث مکروہات میں مذکورہے۔ت)بہت جگہ خاص کراہت تنزیہی،
|
کمالایخفی علی من تتبع کلامھم و وقدبیّنہ فی البحرالرائق وردالمحتار وذکرناہ فی کتاب الصلٰوۃ من فتاوٰنا،واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
جیسا کہ اس شخص پرپوشیدہ نہیں کہ جس نے ان کے کلام کو تلاش کیا(چھان بین کی)چنانچہ اس کو بحرالرائق اور ردالمحتار میں وضاحت سے بیان فرمایاگیاہے اور میں نے اس کو اپنے فتاوٰی کی بحث صلٰوۃ میں ذکرکیاہے،اور اﷲ تعالٰی خوب جانتاہے۔(ت) |
مسئلہ ۳۰۷: ازکلکۃ دھرم تلہ اسٹریٹ مسجدٹیپو سلطان مرسلہ حافظ محمدعظیم صاحب ۲۴ شعبان ۱۳۱۵ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ کوئی شخص عالم اور حافظ ہوکر اپنے لڑکے کو علم انگریزی تعلیم دلوائے اور دینی علم سے محروم رکھے اور اپنی لڑکیوں کے عقد غیرشرع سے کرے آیا حشر کے دن اس سے باز پرس ہوگی یانہیں؟
الجواب:
ضرور بازپرس کامحل ہے،اﷲ عزوجل فرماتاہے:
|
" یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا قُوۡۤا اَنۡفُسَکُمْ وَ اَہۡلِیۡکُمْ نَارًا"[1] |
اے ایمان والو! اپنے آپ کو اوراپنے گھروالوں کو آتشِ دوزخ سے بچاؤ۔(ت) |
رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
کلکم راع وکلم مسئول عن رعیتہ[2]۔ |
تم میں سے ہرایك چرواہا(نگہبان)ہے اور تم میں سے ہرایك سے اس کی رعیت(زیردست)کے بارے میں بازپرس ہوگی (ت) |
نیز فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:الدین النصح لکل مسلم[3] (دین اسلام ہرمسلمان کے لئے خیرخواہی کرناہے۔ ت) واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع