دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

الجواب:

سخت حرام سخت گناہ اشد کبیرہ،عالم دین سنی صحیح العقیدہ کہ لوگوں کو حق کی طرف بلائے اور حق بات بتائے محمدرسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا نائب ہے اس کی تحقیر معاذاﷲ محمد رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی توہین ہے اور محمدرسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی جناب میں گستاخی موجبِ لعنت الٰہی وعذاب الیم ہے۔رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

ثلٰثۃ لایستخف بحقھم الامنافق بین النفاق ذو الشیبۃ فی الاسلام وذوالعلم والامام المقسط۔ رواہ ابوالشیخ فی کتاب التوبیخ عن جابر بن عبد اﷲ و الطبرانی[1] فی الکبیر عن ابی امامۃ رضی اﷲ تعالٰی عنھم۔

تین شخصوں کے حق کو ہلکانہ جانے گا مگرمنافق کھلامنافق، ایك وہ جسے اسلام میں بڑھاپا آیا،دوسرا علم والا،تیسرابادشاہ اسلام عادل(اس کو ابوالشیخ نے کتاب التوبیخ میں جابر بن عبد اﷲ سے اور طبرانی نے کبیر میں ابی امامہ رضی اﷲ تعالٰی عنہم سے روایت کیا۔ت)

اور بلاوجہ شرعی کسی سنی المذہب کو براکہنا یا اس کی تحقیرکرنائزنہیں کہ اس میں مسلمان کی ناحق ایذا ہے اور مسلمان کی ناحق ایذا خداورسول کی ایذاہے۔رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

من اٰذی مسلما فقد اٰذانی فقد اذی اﷲ۔رواہ الطبرانی [2]فی الاوسط عن انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ بسندحسن۔

جس نے کسی مسلمان کو ناحق ایذادی اس نے مجھے ایذا دی اور جس نے مجھے ایذا دی اس نے اﷲ عزوجل کو ایذادی(امام طبرانی نے اس کو الاوسط میں حضرت انس کے حوالے سے بسند حسن روایت کیاہے۔ت)

ہرایك کوبراوہی کہے گا جو خودنہایت برا اور بدترہوگا۔رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

لیس المومن بالطعان ولااللعان و لاالفاحش ولا البذی، رواہ

مسلمان نہیں ہے ہرایك پرمنہ آنے والا اور نہ بکثرت لوگوں پر لعنت کرنے والا او رنہ بےحیائی

 


 

 



[1] کنزالعمال بحوالہ ابی الشیخ فی التوبیخ حدیث ۴۳۸۱۱ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۱۶/ ۳۲،المعجم الکبیر حدیث ۷۸۱۹ المکتبۃ الفیصلیۃ بیروت ۸/ ۲۳۸

[2] المعجم الاوسط حدیث ۳۶۳۲ مکتبہ المعارف ریاض ۴/ ۳۷۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن