30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
زید پرلازم کہ اس قسم کی خرافات اور گستاخیوں سے بازآئے اور خلاف حکم اﷲ اوراﷲ کے رسول کے لوگوں کو حفظ کلام اﷲ سے نہ روکے بلکہترغیب دے اور جہاں تك ہوسکے اس کے پڑھانے اور حفظ کرانے اور خود یادرکھنے میں کوشش کرے تاکہ وہ ثواب جو اس پر موعود ہیں حاصل ہوں اور روزقیامت اندھا کوڑھی ہوکر اُٹھنے سے نجات پائے،واﷲ الھادی الٰی سبیل الرشاد ومن یضلل اﷲ فمالہ من ھاد۔واﷲ تعالٰی اعلم وعلمہ اتم وحکمہ احکم۔اﷲ تعالٰی سیدھاراستہ دکھانے والا ہے اور جس کو وہ گمراہ کردے اسے کوئی راہ دکھلانے والانہیں۔اور اﷲ تعالٰی سب سے زیادہ علم رکھتاہے اس کا علم بڑاکامل اور اس کافیصلہ بڑامحکم ہوتاہے۔ (ت)
مسئلہ ۳۰۴: ازموضع اٹنگہ چاندپور پرگنہ نواب گنج مرسلہ سیدحافظ وحیدالدین صاحب ۱۴شعبان ۱۳۱۴ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس صورت میں،ایك موضع میں دوقسم کے فریق ہیں،ایك کی اولاد دین کے مدرسے میں علم دین مثل حفظ قرآن شریف وناظرہ وضروریات دین ودنیوی جوکہ ضروری ہیں بہت زمانہ سے سیکھتے ہیں اور تعلیم پاتے ہیں اور ان کے والدین کوشش ان کے میں مصروف ہیں،اور دوسرے فریق نے عرضی دے کر مدرسہ سرکاری کروایا ہے وہ اس کی تائید اور کاروائی میں مصروف ہیں،ہردو مدرسین کاکیاحکم ہے اور ہردوفریقین اور طالب علموں کے لئے کیاحکم شرع ہے؟ اور کون سے علوم ہیں کہ ان کی فرضیت کاحکم ہے یا اس میں مسلمانوں کو اپنی طبیعت کااختیار ہے جو علم چاہیں پڑھیں پڑھائیں،ثواب وعقاب سےا س کے لئے آگاہ فرمائیے گا۔بیّنواتوجروا(بیان فرمائیے اجرپائیے۔ت)
الجواب:
علم دین سیکھنا اس قدرہے کہ مذہب حق سے آگاہ ہو،وضو غسل،نماز،روزے وغیرہا ضروریات کے احکام سے مطلع ہو۔تاجر تجارت،مزارع زراعت،اجیر اجارے،غرض ہرشخص جس حالت میں ہے اس کے متعلق احکام شریعت سے واقف ہو،فرض عین ہے جب تك یہ حاصل کرے،جغرافیہ،تاریخ،وغیرہ میں وقت ضائع کرناجائزنہیں۔حدیث میں ہے:
|
طلب العلم فریضۃ علی کل مسلم ومسلمۃ[1]۔ |
ہرمسلمان مردعورت پرعلم کی تلاش فرض ہے۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع