دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

الماھر بالقراٰن مع السفرۃ الکرام البررۃ رواہ البخاری [1]ومسلم۔

یعنی جو شخص قرآن مجید میں مہارت رکھتاہے وہ نیکوں اور بزرگوں اور وحی وکتابت یالوح محفوظ کے لکھنے والوں یعنی انبیاء وملائکہ علیہم الصلٰوۃ والسلام کے ساتھ ہے،اور جو قرآن کو بزور پڑھتاہے اور وہ اس پرشاق ہے اس کے لئے دو اجرہیں۔ (بخاری ومسلم نے اس کو روایت کیا۔ت)

انجام اس وسوسہ ابلیس وفساد باطنی کا یہ ہے کہ وہ قرآن مجید بھول جائے اور ان وعیدوں کا مستحق ہو جو اس باب میں وارد ہوئیں،اﷲ جل جلالہ فرماتاہے:

" وَمَنْ اَعْرَضَ عَنۡ ذِکْرِیۡ"[2] الآیۃ۔

جومیرے ذکر یعنی قرآن سے منہ پھیرے گا سو اس کے لئے تنگ عیش ہے اور ہم اسے قیامت کے دن اندھا اٹھائیں گے کہے گا اے میرے رب! تو نے مجھے اندھا کیوں اٹھایا اور میں توتھا انکھیارا،اﷲ تعالٰی فرمائے گا یوہیں آئی تھیں تیرے پاس ہماری آیتیں سو تونے انہیں بھلادیا اور ایسے ہی آج تو بھلادیاجائے گا کہ کوئی تیری خبرنہ لے گا۔

رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:

مامن امرء یقرء القراٰن ثم ینسٰھا الحدیث،رواہ ابو داؤد [3]والدارمی۔

یعنی جو شخص قرآن پڑھ کر بھول جائے گا قیامت کو خدا کے پاس کوڑھی ہوکررہے گا۔(ابوداؤد اوردارمی نے اس کو روایت کیا۔ت)

اور فرماتے ہیں:

عرضت علیّ ذنوب امتی،الحدیث رواہ الترمذی[4]۔

حاصل یہ کہ میری امت کے گناہ میرے حضور پیش کئے گئے تو میں نے گناہ اس سے بڑا نہ دیکھا کہ کسی شخص کو قرآن کی ایك سورۃ یا ایك آیت یاد ہو پھر وہ اسے بھلادے۔(اس کوترمذی نے روایت کیا۔ت)

 


 

 



[1] صحیح البخاری کتاب التوحید باب قول النبی صلی علیہ وسلم الماھربالقرآن ۲/ ۲۶۔۱۱۲۵،صحیح مسلم کتاب فضائل القرآن باب فضیلۃ حافظ قرآن قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۲۶۹

[2] القرآن الکریم ۲۰/ ۱۲۴

[3] سنن ابی داؤد کتاب الصلٰوۃ باب التشدید فی من حفظ القرآن آفتاب عالم پریس لاہور ۱/ ۲۰۷،سنن الدارمی کتاب فضائل القرآن حدیث ۳۳۴۳ نشرالسنّۃ ملتان ۲/ ۳۱۵

[4] جامع الترمذی ابواب فضائل القرآن باب من فضائل القرآن امین کمپنی دہلی ۲/ ۱۱۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن