دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

تو رہاہوجائیں اس سے زیادہ قرآن کی کیفیت ہے اگر اسے یاد نہ کرتے رہو گے تو وہ تمہارے سینوں سے نکل جائے گا پس تمہیں چاہئے کہ ہروقت اس کا خیال رکھو اور یاد کرتے رہو اس دولت بے نہایت کوہاتھ سے نہ جانے دو۔اورفرماتے ہیں:

ان الذی لیس فی جوفہ شیئ من القراٰن کالبیت الخرب۔رواہ الترمذی[1]۔

حاصل یہ کہ جسے کچھ قرآن یاد نہیں وہ ویرانے گھر کے مانند ہے یعنی جیسے گھروں کی زینت ان کے رہنے والوں اور عمدہ آرائشوں سے ہوتی ہے اسی طرح خانہ دل کی زینت قرآن مجید سے ہے جسے قرآن یاد ہے اس کا دل آباد ہے ورنہ ویرانہ وبرباد۔

اور فرماتے ہیں:

یا اھل القراٰن لاتوسدواالقراٰن واتلوہ حق تلاوتہ من اٰناء اللیل والنھار وافشوہ،الحدیث رواہ البیہقی [2]والطبرانی۔

یعنی اے قرآن والو! قرآن کو تکیہ نہ بنالو کہ پڑھ کے یاد کرکے رکھ چھوڑا پھر نگاہ اٹھاکر نہ دیکھا بلکہاسے پڑھتے رہو دن رات کی گھڑیوں میں جیسے اس کے پڑھنے کاحق ہے اور اسے افشا کرو کہ خود پڑھو لوگوں کو پڑھاؤ،یادکراؤ اس کے پڑھنے یاد کرنے کی ترغیب دونہ یہ کہ جو پڑے اور خدا اسے حفظ کی توفیق دے اس کو روکو اور منع کرو۔(بیہقی اور طبرانی سے اس کو روایت کیا۔ت)

اس سے زیادہ نادان کون ہے جسے خدا ایسی ہمت بخشے اور وہ اسے اپنے ہاتھ سے کھودے اگرقدر اس کی جانتا اور جو ثواب اور درجات اس پرموعود ہیں ان سے واقف ہوتا تو اسے جان و دل سے زیادہ عزیزرکھتا زید نادان کو اپنے سوءِ حافظہ یا کسی اور سبب سے حفظ قرآن میں دقت ہو یا متشابہ زیادہ واقع ہوں تو اسے قرآن کا تصورسمجھتاہے اور اس کے حفظ کو معاذاﷲ بیکار وبے ثمرٹھہراتا ہے یہ وسوسہ شیطان کا ہے کہ اس کے دل میں ڈرلاتا تاکہ سے ایسی نعمت عظمٰی سے محروم رکھے اور راہ راست سے پھیر کر گمراہوں کے گروہ میں داخل کرے،وہ یہ نہیں جانتا کہ جسے قرآن مجید میں زیادہ دقت ومشقت پڑتی ہے اس کا اجر اﷲ کے نزدیك دوناہے،رسول اﷲ 


 

 



[1] جامع الترمذی ابواب فضائل القرآن امین کمپنی دہلی ۲/ ۱۱۵

[2] کنزالعمال بحوالہ طب،حب حدیث ۲۸۰۳ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۱/ ۶۱۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن