دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

یجیئ صاحب القراٰن یوم القٰیمۃ فیقول یارب حلہ [1] الحدیث۔

یعنی قرآن والاقیامت کے روز آئے گا پس قرآن عرض کرے گا اے رب میرے اسے خلعت عطارفرما تو اس شخص کو تاج کرامت عطافرمائیں گے،پھر عرض کرے گا اے رب میرے اور زیادہ کر، تو اسے حلہ بزرگی پہنائیں گے،پھر عرض کرے گا اے رب میرے اس سے راضی ہوجا،تو اﷲ جل جلالہ اس سے راضی ہوجائے گا۔ پھر اس سے کہاجائے گا پڑھ اور چڑھ، اور ہرآیت پرایك نیك زائد کی جائے گی۔

اورفرماتے ہیں:

یقال یعنی لصاحب القراٰن اقرء وارق ورتل الحدیث رواہ الترمذی[2] و ابن ماجہ واللفظ للترمذی۔

یعنی صاحب قرآن کو حکم ہوگا کہ پڑھ اور چڑھ اور ٹھہرٹھہر کر پڑھ جیسے تو اسے دنیا میں ٹھہرٹھہر کر پڑھتاتھا کہ تیرامقام اس پچھلی آیت کے نزدیك ہے جسے تو پڑھے گا(ترمذی اور ابن ماجہ نے اس کو روایت کیا اور الفاظ جامع ترمذی کے ہیں۔ت)

حاصل یہ کہ ہرآیت پرایك ایك درجہ اس کا جنت میں بلند کرتے جائیں گے جس کے پاس جس قدرآیتیں ہوں گی اسی قدردرجے اسے ملیں گے۔اورفرماتے ہیں:

مثل القراٰن ومن تعلمہ،الحدیث رواہ ابن ماجہ [3] والنسائی۔

یعنی حافظ قرآن اگرشب کو تلاوت کرے تو اس کی مثال اس توشہ دان کی ہے جس میں مشك بھراہواہو اور اس کی خوشبو تمام مکانوں میں مہکے اور جو شب کو سورہے اور قرآن اس کے سینے میں ہو تو اس کی کہاوت مانند اس توشہ دان کے ہے جس میں مشك ہے اور اس کا منہ باندھ دیاجائے الحدیث(ابن ماجہ اورنسائی نے اسے روایت کیا۔ت)

اور فرماتے ہیں:

خیرکم من تعلم القراٰن و

یعنی تم میں بہتروہ ہے جو قرآن سیکھے اور

 


 

 



[1] جامع الترمذی ابواب فضائل القرآن امین کمپنی دہلی ۲/ ۱۱۵

[2] جامع الترمذی ابواب فضائل القرآن امین کمپنی دہلی ۲/ ۱۱۵

[3] جامع الترمذی ابواب فضائل القرآن امین کمپنی دہلی ۲/ ۱۱۱،سنن ابن ماجہ باب فضل من تعلم القرآن ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۱۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن