30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الجواب:
تقلید امام دیگروقت ضرورت صحیحہ بشرط مذکورہ فی السوال کا جواز متفق علیہ ہے ولہٰذا حنفی شافعی ہرمذہب کے محتسب کو لکھتے ہیں کہ اپنے ہم مذہب کو جو بات خلاف مذہب کرتے دیکھیں اگر وہ اس میں عذرتقلید غیرپیش کرے احتساب سے ہاتھ اٹھائیں۔شرع عین العلم میں ہے:
|
لورأی الشافعی شافعا یشرب النبیذ او ینکح بلا ولی ویطوء زوجتہ اورأی الحنفی حنفیا یلعب بالشطرنج اولبس الثوب الاحمر فھذا فی محل النظر کما فی الاحیاء والاظھران لہ الحسبۃ والانکار اذلم یذھب احد من المحصلین الی ان لہ ان یاخذ بمذھب غیرہ بل علی مقلد اتباع مقلدہ فی کل تفصیل فمخالفۃ المقلد متفق علی کونہ منکرا بین المحصلین وھو عاص بالمخالفۃ الا انہ جوز لہ تقلید غیرہ من الائمۃ فی بعض المسائل فاذاا اعتذروا قال انا مقلد للشافعی او الحنفی فی ھذاالباب،یرتفع عنہ الاحتساب[1]اھ مختصرًا۔ |
اگر کوئی شافعی کسی دوسرے شافعی کو دیکھے کہ وہ نبیذ(جوس) پیتا ہے اور بغیر ولی کے نکاح کرتا ہے اور اس بیوی سے ہمبستری کرتاہے یا کوئی حنفی کسی دوسرے حنفی کو دیکھے کہ وہ شطرنج کھیلتاہے یا سرخ لباس پہنتاہے تو یہ قابل اعتراض ہے جیساکہ امام غزالی کی الاحیاء میں ہے،اور زیادہ ظاہریہ ہے کہ اس کے لئے احتساب اور انکار ہے کیونکہ محصلین میں سے کوئی ادھر نہیں گیا کہ اس کے لئے کسی دوسرے امام کے قول پر عمل کرنا جائزہے بلکہ مقلد پر ہر تفصیل میں اپنے امام کا اتباع فی المذہب ضروری ہے لہٰذا امام کی مخالفت کے گناہ ہونے پر محصلین کا اتفاق ہے اور مخالفت امام کا مرتکب گناہ گار ہے ہاں البتہ اس کے لئے دوسرے ائمہ میں سے کسی امام کی بعض مسائل میں تقلید جائزہے پھر اگرمعذرت کرے اور کہے میں اس باب میں امام شافعی یا امام ابوحنیفہ کا مقلد ہوں تو اس سے احتساب اٹھ جائے گااھ مختصرًا۔(ت) |
اور اس کے اجل شواہد سے خود امام مذہب سیدنا امام شافعی رضی اﷲ تعالٰی عنہ کا فعل ہے کہ جب نمازصبح مزاراکرم حضرت امام اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے پاس پڑھی اس میں دعائے قنوت نہ پڑھی نہ بسم اﷲ شریف کا جہرکیا،اور اس کا سبب حضرت امام الائمہ کا ادب بیان فرمایا۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع