دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

استاذہ وآدابہ لایبخل بشیئ من حالہ[1]۔

کالحاظ رکھے اپنے مال میں کسی چیز سے اس کے ساتھ بخل نہ کرے۔

یعنی جوکچھ اسے درکار ہو بخوشی خاطر حاضر کرے اور اس کے قبول کرلینے میں اس کا احسان اوراپنی سعادت جانے۔اسی میں تاتارخانیہ سے ہے:

یقدم حق معلمہ علی حق ابویہ وسائر المسلمین ویتواضع لمن علمہ خیرا ولوحرفا ولاینبغی ان یخذلہ ولایتاثر علیہ احدا فان فعل ذٰلك فقد فصم عروۃ من عری الاسلام ومن اجلالہ ان لایقرع بابہ بل ینتظر خروجہ [2] اھ۔

 

 

قال اﷲ تعالٰی" اِنَّ الَّذِیۡنَ یُنَادُوۡنَکَ مِنۡ وَّرَآءِ الْحُجُرٰتِ اَکْثَرُہُمْ لَا یَعْقِلُوۡنَ ﴿۴﴾وَلَوْ اَنَّہُمْ صَبَرُوۡا حَتّٰی تَخْرُجَ اِلَیۡہِمْ لَکَانَ خَیۡرًا لَّہُمْ ؕ وَاللہُ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۵"[3]۔

یعنی استاذ کے حق کو اپنے ماں باپ اور تمام مسلمانوں کے حق سے مقدم رکھے اور جس نے اسے اچھا علم سکھایا اگرچہ ایك ہی حرف پڑھایا ہو اس کے لئے تواضع کرے اور لائق نہیں کہ کسی وقت اس کی مدد سے باز رہے اپنے استاذ پرکسی کو ترجیح نہ دے اگر ایسا کرے گا تو اس نے اسلام سے رشتوں سے ایك رسی کھول دی،اور استاذ کی تعظیم سے ہے کہ وہ اندرہو اور یہ حاضرہوا تو اس کے دروازہ پر ہاتھ نہ مارے بلکہ اس کے باہر آنے کا انتظار کرےاھ۔

اﷲ تعالٰی نے ارشاد فرمایا:یقینا جو لوگ آپ کے حجروں کے باہر سے پکارتے اورآوازیں دیتے ہیں ان میں زیادہ تربے عقل اور ناسمجھ ہیں،اگر وہ آپ کے باہر تشریف لانے(کاانتطار کرتے ہوئے)صبرکرتے تو یہ ان کے حق میں بہت بہتر ہوتا، اور اﷲ تعالٰی بخشنے والا بے حد مہربان ہے۔(ت)

عالم دین ہرمسلمان کے حق میں عمومًا اور استاد علم دین اپنے شاگرد کے حق میں خصوصًا نائب حضورپرنورصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ہے،ہاں اگر وہ کسی خلاف شرع بات کاحکم کرے ہرگز نہ مانے کہ لاطاعۃ لاحد فی معصیۃ اﷲ تعالٰی [4](اﷲ تعالٰی کی نافرمانی میں


 

 



[1] فتاوٰی عالمگیری کتاب الکراہیۃ الباب الثلاثون نورانی کتب خانہ پشاور ۵/ ۳۷۸

[2] فتاوٰی عالمگیری کتاب الکراہیۃ الباب الثلاثون نورانی کتب خانہ پشاور ۵/ ۷۹۔۳۷۸

[3] القرآن الکریم ۴۹/ ۴

[4] مسندامام احمد بن حنبل مرویات الحکم بن عمر المکتب الاسلامی بیروت ۵/ ۶۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن