30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
انصافًا ان کی تعلیم وتعلم زہرمہلك ونارمحرق ہے مگر بچند شروط:اوّلًا انہماك فلسفیات وتوغل مزخرفات نے معلم کے نورقلب کو منطقی اور سلامت عقل کو منتفی نہ کردیا ہو کہ ایسے شخص پرخود ان علوم ملعونہ سے یك لخت دامن کشی فرض اور اس کی تعلیم سے ضرراشد کی توقع۔
ثانیًا: وہ عقائد حقہ اسلامیہ سنیہ سے بروجہ کمال واقف وماہر اور اثباتِ حق وازہاق باطل پربعونہٖ تعالٰی قادر ہو ورنہ قلوب طلبہ کا تحفظ نہ کرسکے گا۔
ثالثًا: وہ اپنی اس قدر کو بالتزام تام ہرسبق کے ایسے محل ومقام پراستعمال بھی کرتا ہے ہرگز کسی مسئلہ باطلہ پر آگے نہ چلنے دے جب تك اس کا بطلان متعلم کے ذہن نشین نہ کردے غرض اس کی تعلیم کا رنگ وہ ہو جو حضرت بحرالعلوم قدس سرہ الشریف کی تصانیف شریفہ کا۔
رابعًا: متعلم کو قبل تعلیم خوب جانچ لے کہ پوراسنی صحیح العقیدہ ہے اور اس کے قلب میں فلسفہ ملعونہ کی عظمت ووقعت متمکن نہیں۔
خامسًا اس کا ذہن بھی سلیم اور طبع مستقیم دیکھ لے بعض طبائع خواہی نخواہی زیغ کی طرف جاتے ہیں حق بات اُن کے دلوں پر کم اثرکرتی اور جھوٹی جلد پیرجاتی ہے،
|
قال اﷲ تعالٰی " وَ اِنۡ یَّرَوْا سَبِیۡلَ الرُّشْدِ لَا یَتَّخِذُوۡہُ سَبِیۡلًا ۚ وَ اِنۡ یَّرَوْا سَبِیۡلَ الْغَیِّ یَتَّخِذُوۡہُ سَبِیۡلًا ؕ"[1]۔ |
اﷲ تعالٰی نے فرمایا:اگردرستی اور ہدایت کی راہ دیکھیں تو اس پر نہیں چلتے اور اگرگمراہی کی راہ دیکھ لیں تو اس پرچلنے لگتے ہیں۔(ت) |
بالجملہ گمراہ ضال یا مستعد ضلال کو اس کی تعلیم حرام قطعی ہے ع
اے لوری کوئی دیت ہے متوازن ہتھیار
سادسًا: معلم ومتعلم کی نیت صالحہ ہو نہ اغراض فاسدہ۔
سابعًا: تنہا اسی پرقانع نہ ہو بلکہ دینیات کے ساتھ ان کا سبق ہو کہ اس کی ظلمت اس کے نور سے متجلی ہوتی رہے ان شراط کے لحاظ کے ساتھ بعونہ تعالٰی اس کے ضرر سے تحفظ رہ گا اور اس تعلیم وتعلم سے انتفاع متوقع ہوگاکہ
علمت الشرلاللشرلکن لتوقیہ فمن لم یعرف الشر فیوما یقع فیہ
(میں نے شرکو اس سے بچنے کے لئے معلوم کیانہ کہ شر کے لئے،پھر جوکچھ شر کو
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع