دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

خصوصًا علم طب کا مفید ومحمود ومحتاج الیہ ہونا توظاہر یونہی فرائض کے لئے ضروری حساب اور ہمیں معرفت صحیحہ اوقات طلوع فجر کاذب وصادق وشمس وضحوہ کبرٰی واستواء وظل ثانی غایۃ الارتفاع و مثل اول وثانی وغروب شمس وشفق احمروابیض کہ نمازو سحری وافطار وغیرہا اموردینیہ ومسائل شرعیہ میں ان کی سخت حاجت عامہ کو بروجہ تحقیق قدرت بشری بے علم زیجات یاآلات رصدیہ نامتصور ان کی ناواقفی سے بہت لوگ سخت غلطیوں میں مبتلا رہتے ہیں مثلًا اذہان عامہ میں جماہواہے کہ جس وقت توپ چلی اور جس گھڑی میں بارہ بجے استواء ہوگیا جب تك وقت ظہرنہ آیاتھا اور اس کے بعد شروع ہوگیا حالانکہ دونوں غلط،بعض موسموں میں ہنوز توپ چلنے،بارہ بجنے میں پاؤ گھنٹہ یازائد باقی ہوتاہے کہ وقت ظہرہوگیا اور بعض میں سوا بارہ بجے بھی وقت ظہر نہیں ہوتا اوقات سحری وافطار میں عوام جہال کی جنتریوں یاناواقف پڑھے لکھوں کی فہرستوں پر عمل کرتے اور بلاوجہ بزعم احتیاط دونوں جانب تعجیل سحور وتاخیر افطار سے ترك سنت مؤکدہ حضورپرنورسیدعالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم پرمصررہتے ہیں،بعض حضرات بنام حفظ سنت تاخیر سحوروتعجیل افطار میں حد سے متجاوز ہوکر صحت وبطلان صوم کو حالت شك میں ڈال دیتے ہیں،یہ سب علم زیجات سے ناواقفی پرمبنی ہے،ابھی چند سال ہوئے گنگوہ سے آئے ہوئے کچھ مسائل فقیر کے پاس بغرض استصواب آئے جن میں تین سوال متعلق ضحوہ کبرٰی ونیت صوم وصلوٰۃ تھے بعض بے علم مفتیوں نے کہا کہ آج کل بہت عامیوں کے معتمد ٹھہرے ہیں ان میں دوکاجواب تو قطعًا قلم انداز کیاایك کا جواب جودیانہ دینا اس سے ہزاردرجہ بہترتھا وہ فاحش غلطیاں کیں جن سے احکام شرعیہ یکسرمنقلب ہوگئے یہ وہی ناواقفی علم زیجات ومیقات تھی زید وعمر وپدروپسر نے ایك تاریخ معین میں دومختلف شہروں میں ٹھیك طلوع شمس کے ساتھ انتقال کیاناواقف فرائض دان بخیال اتحادوقت موت مطلقًا حکم عدم توریث کرے گا اور و اقف اطوال وعروض بلاد ودقائق مرئیہ قطرشمس ومطالع بلدیہ بروج مستخرجہ عندتقارب الامر خصوصًا وقت وقوع کہ دربدرجات عروض ودرج سواجمیعا کماھوالغالب بموامرہ زیج نہ بمجرد تعدیل بین السطرین کے لحاظ سے حکم صحیح دے گا۔جامع الرموز میں ہے:

انھم قالوالومات زید وقت الطلوع من اول رمضان مثلًا بالصین کان ترکتہ لاخیہ عمرو قدمات فیہ بسمرقند مع انھما لوماتا معالم یرث احدھما

فقہاء کرام فرماتے ہیں مثلًا زید یکم رمضان کو عین طلوع آفتاب کے وقت چین میں فوت ہوگیا تو اس کا ترکہ اس کے بھائی عمرو کو ملے گا جبکہ وہ بھی اسی وقت سمرقند میں فوت ہو گیا حالانکہ وہ اگردونوں اکٹھے یکجامرتے تو ان میں سے کوئی

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن