دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

مسئلہ ۲۹۹ تا۳۰۰:                 ازصاحب گنج گیا مرسلہ مولوی کریم رضاصاحب            ۳۰/شوال ۱۳۱۲ھ

(۱)کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ تعلیم وتعلم فنون عقلیہ مثل منطق وحکمت و ریاضی وغیرہ جائزہے یانہیں؟ اگرجائز نہیں ہے تو ملانظام الدین صاحب کے آج تك ہزاروں علماء دینداردیدہ ودانستہ برضاورغبت کیوں اس امر کے پابند رہے اور ہمیشہ درس دیتے رہے،زید کہتا ہے کہ ہرگز اس علم کاپڑھنا پڑھانا جائزنہیں یہاں تك کہ بسبب اشتمال بعض مقامات توضیح وتلویح کے سائل معقول پر اس کتاب کے پڑھانے سے منع کرتاہے زید کی تقریر سے ترك بعض علوم دینیہ مثل عقائد اوراصول کالازم آتاہے۔

(۲)زید عمروکااستاد ہے اور بوقت درس حدیث کے زید نے عمرو سے عہد لیاتھا کہ تم کبھی فن معقول نہ پڑھانااب عمرو اکثر کتابیں دینیات کی طلبہ کو پڑھاتا ہے اور چونکہ مسائل عقائد اور اصول فقہ کے بسبب عدم مہارت معقولات کے طلبہ کی سمجھ میں بخوبی نہیں آتے ہیں اور طلبہ عمرو کو تقاضا معقولات کے پڑھانے کا کرتے ہیں،اس صورت میں اگر عمروبخیال اس کے کہ طلبہ اگرمعقولات پڑھیں گے تو فن اصول وغیرہ خوب سمجھیں گے معقولات پڑھائے تو عمروبسبب نقض عہد استاد کے آثم ہوگایا نہیں،اگر آثم ہوگا تو اس کا کچھ کفارہ ہوسکتاہے یانہیں؟ بیّنواتوجروا(بیان فرمائیے اجرپائیے۔ت)

الجواب:

(۱)نفس منطق ایك عالم آلی وخادم علم اعلی الاعالی ہے اس کے اصل مسائل یعنی مباحث کلیات خمسہ وقول شارح وتقاسیم قضایا و تناقض وعکوس وضاعات خمس کے تعلم میں اصلًا حرج شرعی نہیں،نہ یہ مسائل شرع مطہر سے کچھ مخالفت رکھیں،بیان کرنے والے وائمہ کی مثال میں کل شیئ معلوم ﷲ دائمًا(بے شك اﷲتعالٰی کو ہمیشہ ہرچیز کا علم ہے۔ت)کی جگہ کل فلك متحرك دائمًا(ہرآسمان ہمیشہ سے حرکت کرنے والا ہے۔ت)لکھیں تویہ اُن کی تقصیر ہے منطق کا قصور نہیں،ائمہ مؤیدین بنوراﷲ المبین اپنی سلامت فطرت عالیہ کے باعث اس کی عبارات واصطلاحات سے مستغنی تھے تو ان کے غیر بیشك ان قواعد کی حاجت رکھتے ہیں جیسے صحابہ کرام رضی اﷲ تعالٰی عنہم کو نحووصرف ومعانی بیان وغیرہا علوم کی احتیاج نہ تھی کہ یہ اُن کے اصل سلیقہ میں مرتکز تھے اس سے ان کے غیر کا افتقار منتفی نہیں ہوتا ولہٰذا امام حجۃ الاسلام غزالی قدس سرہ العالی نے فرمایا:

من لم یعرف المنطق فلاثقۃ

جو کوئی علم منطق سے نا آشنا ہے اس کے علوم

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن