دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

ناصح عبدالغنی بن اسمٰعیل نابلسی قدس سرہ القدسی حدیقہ ندیہ میں فرماتے ہیں:

الصحابۃ رضی اﷲ تعالٰی عنھم لم یکونوا یشغلوا انفسھم بھٰذا الفشار الذی اخترعہ الحکماء الفلاسفۃ بل من اعتقد فی النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم انہ کان یعلم ھٰذہ الشقاشق والھذیانات المنطقیۃ فھو کافر لتحقیرہ علم النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم[1] الخ قلت فاذا کان ھذا قولہ فی المنطق فما ظنك بالتفلسف الموبق نسأل اﷲ العافیۃ۔

صحابہ کرام رضی اﷲتعالٰی عنہم ایسے نہ تھے کہ وہ اپنے آپ کو اس خلفشار میں مشغول رکھتے کہ جس کو حکماء فلاسفہ نے ایجاد کیا بلکہ جس نے حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے متعلق یہ اعتقاد رکھا کہ وہ منطقی یا وہ گوئی اور غیرمعقول باتیں جانتے تھے تو وہ کافر ہے کیونکہ اس نے حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے علم کی تحقیر کی الخ۔میں کہتاہوں جب منطق کے بارے ان کا یہ قول ہے تو پھر تباہ کن فلسفہ کے بارے میں تیرا کیا خیال ہے۔ہم اﷲ تعالٰی سے عافیت چاہتے ہیں۔(ت)

اسی طرح وہ ہیئت جس میں انکار وجود آسمان وتکذیب گردش سیارات وغیرہ کفریات وامور مخالفہ شرع تعلیم کئے جائیں وہ بھی مثل نجوم حرام وملوم اور ضرورت سے زائد حساب یاجغرافیہ وغیرہما داخل فضولیات ہیں۔نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:علم تین ہیں قرآن یا حدیث یا وہ چیز جو وجوب عمل میں ان کی ہمسر ہے(گویا اجماع وقیاس کی طرف اشارہ فرماتے ہیں) اور ان کے سوا جو کچھ ہے سب فضول۔

اخرج ابوداؤد وابن ماجۃ والحاکم عن عبداﷲ بن عمروبن العاص رضی اﷲ تعالٰی عنھما قال قال رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم العلم ثلثۃ اٰیۃ محکمۃ او سنّۃ قائمۃ اوفریضۃ عادلۃ وماکان سواذٰلك فھو فضل[2]۔

ابوداؤد،ابن ماجہ اور حاکم نے حضرت عبداﷲ بن عمروبن عاص(اﷲ تعالٰی دونوں سے راضی ہو)کے حوالے سے تخریج کی،انہوں نے فرمایا کہ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے ارشاد فرمایا علم تین ہیں:(۱)پختہ آیت(۲)سنت قائمہ(۳)فریضہ عادلہ(یعنی وہ ضروری چیز جو وجوب

 


 

 



[1] الحدیقۃ الندیۃ النوع الثانی من الانواع الثلاثۃ فی العلوم المنتہی عنہا مکتبہ نوری رضویہ فیصل آباد ۱/ ۳۳۸

[2] سنن ابی داؤد کتاب الفرائض باب ماجاء فی تعلیم الفرائض آفتاب عالم پریس لاہور ۲/ ۴۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن