30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
عالم،متعلم،مفتی،واعظ،افتاء،کتابت،تقلید،علوم وفنون،تعلیم گاہ سے متعلق
مسئلہ ۲۹۸:کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ حدیث طلب العلم فریضۃ علٰی کل مسلم ومسلمۃ(ہرمسلمان مرد وعورت پر علم حاصل کرنا فرض ہے۔ت)میں عمومًا ہرعلم مراد ہے یاکوئی علم خاص مقصود ہے؟ اگر خاص مقصود ہے تو وہ کون سا علم ہے؟ بیّنواتوجروا۔
الجواب:
حدیث طلب العلم فریضۃ علٰی کل مسلم ومسلمۃ[1] (ہرمسلمان مرد وعورت پر علم حاصل کرنا فرض ہے۔ت)کہ بوجہ کثرت طرق وتعدّد مخارج حدیث حسن ہے اس کا صریح مفاد ہرمسلمان مردوعورت پر طلبِ علم کی فرضیت تو یہ صادق نہ آئے گا مگر اس علم پر جس کا تعلم فرض عین ہو اور فرض عین نہیں مگر ان علوم کا سیکھنا جن کی طرف انسان بالفعل اپنے دین میں محتاج ہو ان کا اعم واشمل واعلٰی واکمل واہم واجل علم اصول عقائد ہے جن کے اعتقاد سے آدمی مسلمان سنّی المذہب ہوتاہے اور انکارو مخالفت سے
[1] کنزالعمال حدیث ۲۸۶۵۲ مؤسسۃ الرسالۃ بیروت ۱۰/ ۱۳۱،الجامع الصغیر حرف الطاء حدیث۵۲۶۴ دارالکتب العلمیۃ بیروت ۲/ ۳۲۵
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع