30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
چارجانب نہی ہیں جن میں مکروہ تنزیہی واساءت سے نہی ارشادی اور تحریمی وحرام سے حتمی اور مباح طلب ونہی دونوں سے خالی،اب اگر سبب وغرض دونوں اقسام تسعہ سے ایك ہی قسم کے ہیں جب توظاہر کہ وہی حکم کسب پر ہوگا مثلًا ذریعہ بھی فرض اور غرض بھی فرض،تو ایسا کسب دوہرافرض ہوگا اور دونوں حرام تو دوناحرام وعلٰی ہذا القیاس اور اگر مختلف اقسام سے ہیں تو تین حال سے خالی نہیں:
اولًا: اختلاف جانب واحد مثلًا طلب یانہی کے اقسام میں ہو جیسے سبب فرض ہو غرض واجب یاسبب مکروہ تنزیہی غرض حرام۔
ثانیًا: اختلاف،اختلاف جانب وسط ہو مثلًا سبب واجب یاحرام اور غرض مباح یا بالعکس،ان دونوں صورتوں میں کسب اشد واقوی کا تابع ہوگا مثلًا فرض ووجوب کا اختلاف ہے تو فرض اور وجوب وسنیت کا تو واجب،اور ایك مباح اور دوسرا اور کسی قسم کا ہے تو کسب اسی قسم کا ہوگا۔
|
لما مر من ان المباح ساذج عار یکتسی بکل رداء و یتلون بلون کل مایمارج والضعیف من جانب یندرج فی القوی منہ۔ |
جیسے گزرا کہ مباح،احکام سے خالی ہوتااور ہرپہلو اختیار کر لیتاہے،اور ایك طرف سے ضعیف ہو تو اپنے سے قوی میں درج ہوتاہے۔(ت) |
ثالثًا: اختلاف،اختلاف جانبین ہو یعنی سبب جانب طلب میں ہے اور غرض جانب نہی یابالعکس،صورتِ اولٰی میں کسب مطلقًا حکم غرض کا مورد رہے گا،مثلًا غرض حرام ہے تو حرمت وگناہ نقد وقت ہے گو سبب فرض واجب ہو حتی کہ اگر سبب اعلٰی درجہ طلب میں ہو یعنی فرض اور غرض ادنٰی درجہ نہی میں یعنی مکروہ تنزیہی جب بھی کسب مکروہ تنزیہی سے خالی نہیں ہوسکتا اگرچہ سبب فی نفسہٖ فرض ہے وجہ یہ کہ کوئی غرض معین،کسب کے لئے لازم نہیں وہ اختلاف نیت سے مختلف ہوسکتی ہے اور ہروقت اپنے اختیار سے امکانِ تبدل رکھتی ہے،مانا کہ سبب فرض تھا مگر جب اس نے اسے کسی امرِ حرام یا ناپسندیدہ کی نیت سے کیا ضرور حرمت وناپسندی میں گرفتار ہوا کہ ایسی نیت کیوں کی،اگر کوئی نیت فرض یاواجب حاضر نہ تھی تو اقل درجہ نیت مباح پر قادر تھا اس کی نظیر نماز ہے کہ دکھاوے کو پڑھی جائے،اگرچہ نماز فی نفسہٖ فرض ہے مگرنیت خبیثہ موجبِ تحریم ہوگی،اور صورت عکس میں یعنی جب سبب جانب نہی ہوا اور غرض جانبِ طلب۔اگر وہ سبب متعین نہ تھا بلکہ اس کا غیر کہ نہی سے خالی ہو ممکن تھا تو اس صورت
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع