دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

فیہ النار[1]۔

"پھرجہنم کی آگ میں جلایاجائے گا"کے الفاظ ہیں۔(ت)

جو شہرت کے کپڑے پہنے گا اﷲ تعالٰی اسے روزِقیامت ویساہی لباسِ شہرت پہنائے گا جس سے عرصات محشرمیں معاذاﷲ ذلّت وتفضیح ہو پھر اُس میں آگ لگاکر بھڑکادی جائے گی والعیاذباﷲ تعالٰی۔

فی ردالمحتار عن الدر المنتقی نھی عن الشھر تین وھو ماکان فی نھایۃ النفاسۃ اوالخساسۃ [2]اھ اقول: ولا یختص بھما بل لوکان بینھما و کان علی ھیأۃ عجیبۃ غریبۃ توجب الشھرۃ وشخوص الابصار کان لباس شھرۃ قطعا۔

ردالمحتار میں الدرالمنتقٰی سے منقول ہے کہ دو شہرتوں سے منع فرمایا،ایك حد سے زیادہ نفاست اور دوسری حد سے زیادہ رسوائی سے،اھ،اقول:(میں کہتاہوں)ان دونوں سے خاص نہیں بلکہ عجیب وغریب حالت بنانا جو شہرت کا باعث ہو اور لوگوں کے لئے نظارہ بنے وہ قطعًا سب شہرت کا لباس ہے۔(ت)

حرام:جیسے ریشمی کپڑے،مغرق ٹوپیاں،یوہیں پیٹ سے اوپر اتناکھانا جس کے بگڑجانے کا ظن ہو۔

فی الدر حرام فوق الشبع وھو اکل طعام غلب علی ظنہ انہ افسد معدتہ وکذا فی الشرب قھستانی[3]۔

درمختار میں ہے سیرابی سے زیادہ وہ کھانا حرام ہے جس کے متعلق ظن غالب ہو کہ وہ معدہ کو خراب کرے گا،اور یونہی پینے کا معاملہ ہے،قہستانی۔(ت)

جب یہ صورتیں معلوم ہولیں اب احکام کسب کی طرف چلئے،فاقول:وباﷲ التوفیق(میں کہتاہوں اور توفیق اﷲ تعالٰی سے ہے۔ت)ظاہر ہے کہ کسب یعنی تحصیل مال کو خواہ روپیہ ہو یا طعام یالباس یا کوئی شے سبب وغرض دونوں سے ناگزیر ہے،اور احکامِ نہ گانہ ۹ میں پہلے چار جانبِ طلب ہیں جن میں فرض وواجب کی طلبِ جازم ہے اور سنت ومستحب کی غیرجازم اور پچھلے


 

 



[1] سنن ابی داؤد کتاب اللباس باب فی لبس الشہرۃ آفتاب عالم پریس لاہور ۲/ ۲۰۲

[2] ردالمحتار کتاب الحظروالاباحۃ فصل فی اللبس داراحیاء التراث العربی بیروت ۵/ ۲۲۳

[3] الدرالمختار کتاب الحظروالاباحۃ مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۲۳۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن