دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

یوہیں پیٹ سے زیادہ چند لقمے کھانا جن کا معدے میں بگڑجانا مظنون نہ ہو،

فی الخانیۃ یکرہ الاکل فوق الشبع اھ [1] اقول:وبھٰذا الحمل تندفع المخالفۃ بینہ وبین مایأتی عن الدر من نص التحریم۔

خانیہ میں ہے سیر ہوجانے کے بعد کھانا مکروہ ہےاھ اقول: (میں کہتاہوں)اس بیان سے درمختار میں آئندہ تحریم کی نص اور اس میں مخالفت ختم ہوگئی(ت)

مگرجبکہ روزے کی قوّت مقصود ہو یا مہمان کا ساتھ دینا۔

فی التنویر مباح الی الشبع لتزید قوتہ وحرام وھو مافوقہ الا ان یقصد قوۃ صوم الغداولئلا یستحیی ضیفہ[2] اھ اقول:والاستثناء اذا حمل علی ماذکرت صح قطعا ویکون قولہ حرام یشمل المکروہ فلا یکون منقطعا فافھم۔

تنویر میں ہے سیر ہونے تك کھانا مباح ہے جبکہ حصول قوت مقصد ہو اور اس سے زائد حرام ہے،لیکن اگر صبح روزہ رکھنے یا مہمان کے حیاء کے احساس کی وجہ سے زائد کھائے تو حرام نہ ہوگااھ اقول:(میں کہتاہوں)آپ کے ذکر کردہ پر محمول کیا جائے تو استثناء قطعًا صحیح ہے اور حرام سے مراد مکروہ تحریمہ ہو تو یہ استثناء منقطع نہ ہوگا،غورکرو۔(ت)

یوہیں لباس شہرت پہننا یعنی اس قدر چمکیلا نادر ہو جس پر انگلیاں اُٹھیں اور بالقصد اتنا ناقص و خسیس کرنا بھی ممنوع ہے جس پر نگاہیں پڑیں یونہی ہرانوکھی اچنبھے کی ہیأت وضع تراش خراش کہ وجہ انگشت نمائی ہو۔سنن ابی داؤد وسنن ابن ماجہ میں عبداﷲ بن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے بسندِ حسن مروی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

من لبس ثوب شھرۃ البسہ اﷲ یوم القٰیمۃ ثوبا مثلہ [3]وعند ابن ماجۃ ثوب مذلۃ[4] زاد ابوداؤد فی روایۃ ثم یلھب

جس نے شہرت کا لباس پہنا اس کو اﷲ تعالٰی بھی ایسا ہی لباس پہنائے گا،اور ابن ماجہ میں"ذلّت کا لباس"اور ابوداؤد کی ایك روایت میں

 


 

 



[1] فتاوٰی قاضی خاں کتاب الحظروالاباحۃ ومایکرہ اکلہ الخ نولکشور لکھنؤ ۴/ ۷۸۰

[2] الدرالمختار کتاب الحظروالاباحۃ ومایکرہ اکلہ الخ مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۲۳۶

[3] سنن ابی داؤد کتاب اللباس باب فی لبس الشہرۃ آفتاب عالم پریس لاہور ۲/ ۲۰۲

[4] سنن ابن ماجہ کتاب اللباس باب من لبس شہرۃ من الثیاب ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۲۶۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن