دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

سے عمدہ کھانے،دونوں وقت سیر ہوکر کھانا،باریك نفیس بیش بہا جامے پہنا کرنا،شبانہ روز عورتوں کی طرح کنگھی چوٹی میں گرفتار رہنا کہ یہ امور اگرچہ حدِّحریم وگناہ تك نہ پہنچیں خلافِ سنّت ضرور ہیں،

ولاشك فی توجہ اللوم علیہ وان لم یستحق العقاب والاحادیث فی ذٰلك کثیرۃ شھیرۃ لانسردھا مخافۃ الاطناب اقول:وبہ علم ان ما جنحت الیہ اولٰی مما فی ردالمحتار عن شرح الملتقی فی انواع الکسوۃ،مباح وھوالثوب الجمیل للتزین فی الاعیاد والجمع مجامع الناس لا فی جمیع الاوقات لانہ صلف وخیلأ وربما یغیظ المحتاجین فالتحرز عنہ اولٰی،ومکروہ وھو اللبس للتکبر[1]اھ وکذا ماذکر من محض الاباحۃ فی تجمل الجمع والاعیاد والمجامع محملہ ما اذا لم ینوالا التجمل اما اذا نوی الاتباع فسنۃ لاشك کما ذکرت وکذا الکراھۃ فی التکبر تحمل علی الحرمۃ فانہ حرام وکبیرۃ عظیمۃ قطعا۔

اس پر ملامت میں شك نہیں اگرچہ مستحقِ عقاب نہیں ہے، اور اس میں کثیراحادیثِ مشہورہ وارد ہیں،ہم طوالت کی وجہ سے ذکر نہیں کرتے،اقول:(میں کہتاہوں کہ)اس سے معلوم ہوا کہ میرا موقف بہتر ہے اس سے جس کو ردالمحتار نے شرح ملتقی سے نقل کیاہے کہ لباس کے اقسام مباح ہیں، تو وہ عیدوں،جمعہ،اور مجمع کے لیے مباح ہیں،نہ کہ تمام اوقات میں ہروقت ایسا کرنا بے مقصد،تکبروغرور،اور کبھی محتاج لوگوں کو چڑانا ہے،لہٰذا اس سے بچنا بہترہے،اور تکبر کے طور پر لباس پہننا مکروہ ہےاھ اور یوں جو انہوں نے عید،جمعہ وغیرہ میں اباحت کا ذکرکیاہے اس کا محمل بھی وہ ہے کہ تکبر کی بجائے صرف اپناجمال بنانا مقصود ہو مگر اس نے شریعت کی پیروی میں ایسا لباس پہنا تو سنت ہے تو مذکور میں شك نہیں اور یونہی تکبر کی صورت میں کراہت سے مراد تحریمی ہے کیونکہ تکبر حرام ہے اور عظیم کبیرہ گناہ ہے۔(ت)

مکروہ تحریمی: جسے محض تکاثر وتفاخر کے لئے جمع اموال۔

فی خزانۃ المفتین بعد مامرومکروہ وھو الجمع للتفاخر والتکاثر وان کان من حل[2]۔

خزانۃ المفتین میں مذکور بیان کے بعد فرمایا:انواع احکام میں ایك نوع مکروہ ہے جیسے اظہار کثرت وفخر کے لئے مال جمع کرنا اگرچہ حلال مال سے ہو۔(ت)

 




[1] ردالمحتار کتاب الحظروالاباحۃ فصل فی اللبس داراحیاء التراث العربی بیروت ۵/ ۲۲۳

[2] خزانۃ المفتین کتاب الکراھیۃ قلمی نسخہ ۲/ ۲۱۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن