30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
موزورہ[1]اھ اقول:فی ھذا الکلام فان الاکل الی الشبع حلال ونیۃ السمن غایتھا کراھۃ التنزیہ نعم عدم الاجر ظاھر ثم ھذا کلہ فی التسمین اما ماذکرت فواضح لاغبارعلیہ۔ |
ہو اھ،اقول:(میں کہتاہوں کہ)اس میں کلام ہے کیونکہ سیرہونے تك کھانا حلال ہے اور اس میں فربہ ہونے کی نیت زیادہ سے زیادہ مکروہ تنزیہہ ہے،ہاں اجرنہ ہونا ظاہر ہے،پھر یہ بحث فربہ ہونے میں ہے لیکن میں نے جو ذکر کیا وہ واضح اور بے غبار ہے۔(ت) |
مباح:جیسے زینت وآرائش،لباس ومکان وزیورِ زناں۔
|
فی خزانۃ المفتین بعد مامرومباح و ھوالزیادۃ للزیادۃ والتجمل[2]۔ |
خزانۃ المفتین میں گزشتہ مضمون کے بعد ہے احکام انواع میں ایك نوع مباح ہے جیسے خوبصورتی اور جسم کو بڑھانے کے لئے عمدہ کھانا کھانا۔(ت) |
جبکہ یہ سب امو رمنکرات ومقاصد مذمومہ سے خالی ہوں ورنہ مذموم ہیں اور مقاصد محمودہ کے ساتھ بھی خالی مباح نہ رہیں گے مستحب ہوجائیں گے۔
|
فان المباح اتبع شیئ للنیات کما ذکرہ فی البحر الرائق و ردّ المحتار وغیرھما،وذٰلك لخلوہ فی نفسہ عن کل حکم فلایزاحم شیئا یطرأ علیہ من صواحبہ کنیۃ او تأدیۃ الٰی خیر اوشرکمالایخفی۔ |
مباح چیز نیّت کے تابع ہوتی ہے جیسا کہ بحرالرائق اور ردالمحتار وغیرہ میں ہے کیونکہ مباح ہرحکم سے خالی ہوتا ہے لہٰذا کسی بھی طاری ہونے والے حکم سے متعارض نہ ہوگا، مثلًا نیت سے خیر یاشر کسی کی نیت مراد ہوسکتاہے جیسا کہ مخفی نہیں ہے۔(ت) |
مکروہ تنزیہی:جیسے اپنے لئے انواعِ فواکہ سے تفکّہ،
|
فی الدّر لابأس بانواع الفواکہ وترکہ افضل[3]۔ |
درمختار میں ہے مختلف انواع کے پھلوں میں کوئی حرج نہیں جبکہ ترك افضل ہے۔(ت) |
اساءت:جیسے اتباع شہوت نفس ولذّت طبع کے لئے ترفّہ وتنعّم بالحلال میں انہماك اسی نیت
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع