دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

یوہیں کفایت اہل وعیال وادائے دیون ونفقات مفروضہ۔

فی خزانۃ المفتین الکسب فرض وھو بقدر الکفایۃ لنفسہ وعیالہ وقضاء دیونہ ونفقۃ من یجب علیہ نفقتہ[1]۔

خزانۃ المفتین میں ہے اپنے لئے بطور کفایت،اپنی عیال،قرض کی ادائیگی اور جن کا نفقہ ذمہ میں ہے اس مقدار کے لئے کسب فرض ہے(ت)

یوہیں حج فرض جبکہ بعد فرضیت مال نہ رہا،

لان الذمۃ قد شغلت وابراؤھا عن الفرض فرض و مقدمۃ الفرض فرض۔

کیونکہ ذمہ میں بوجھ ہے اور فریضہ سے عہدہ برآہونا فرض ہے جبکہ فرض کا مقدمہ بھی فرض ہوتا ہے۔(ت)

زوجہ اگرچہ غنیّہ ہو اس کا کفن دفن شوہر پرہے،یوہی اقارب کاجبکہ مال نہ چھوڑیں بلکہ ہرمسلمان کا کفن دفن مسلمانوں پرفرض کفایہ ہے جب ایك شخص میں منحصرہوجائے فرض عین ہوجائے گا۔

فی التنویر کفن من لامال لہ علی من تجب علیہ نفقتہ واختلف فی الزوج والفتوی علی وجوب کفنھا علیہ وان ترکت مالا[2] الخ وفی ردالمحتار الواجب علیہ تکفینھا وتجھیزھا الشرعیان من کفن السنۃ و الکفایۃ وحنوط واجرۃ غسل وحمل ودفن[3]۔

تنویر میں ہے جس کا کفن نہ ہو مال نہ ہونے کی وجہ سے،تو جس پر اس کا نفقہ واجب ہے کفن بھی اس کے ذمہ ہے اور خاوند کے متعلق اختلاف ہے فتوٰی اس پرہے کہ بیوی کاکفن واجب ہے اگرچہ بیوی نے اپنا مال چھوڑا ہو،الخ۔اور ردالمحتار میں ہے کہ خاوند پر بیوی کی تکفین وتجہیز شرعی شوہر پرواجب ہے جو کفنِ سنّت یاکفنِ کفایہ ہو اور حنوط،غسل کی مزدوری، جنازہ لے جانے اور دفن کا خرچہ شوہر پرواجب ہے۔(ت)

واجب:جیسے اتنا کھانا کہ ادائے واجبات پرقادر ہو زوجہ کاحقِ جماع اداکرسکے۔

وھذا یعد مرۃ من واجبات الدیانۃ و ان لم یجبر علیہ قضاء کما فصلناہ فی الطلاق من فتاوٰنا۔

یہ واجبات دیانت میں شمارہے اگرچہ قضاءً اس پر جبر نہ ہوگا جیسا کہ ہم نے اپنے فتاوٰی کی طلاق کی بحث میں تفصیل ذکر کی ہے۔(ت)

 


 

 



[1] خزانۃ المفتین کتاب الکراھیۃ قلمی نسخہ ۲/ ۲۱۰

[2] الدرالمختار کتاب الصلوٰۃ باب صلوٰۃ الجنائز مطبع مجتبائی دہلی ۱/ ۱۲۱

[3] ردالمحتار کتاب الصلوٰۃ باب صلوٰۃ الجنائز داراحیاء التراث العربی بیروت ۱/ ۵۸۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن