30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
فی صید ردالمحتار عن الملتقی ومواھب الرحمٰن فی تفاضل انواع الکسب"افضلہ الجھاد ثم التجارۃ ثم الحراثۃ ثم الصناعۃ"[1]۔ |
ردالمحتار کے باب الصید میں ملتقی اور مواہب الرحمن سے منقول ہے کہ کسب کے اقسام میں فضیلت والا عمل جہاد ہے، پھر تجارت،پھر کاشتکاری،پھر صنعت کاری۔(ت) |
واجب:جیسے قبول عطیہ والدین جبکہ نہ لینے میں اُن کی ایذا مظنون ہو اور اگر تیقن ہو تو فرض ہوگا کہ ایذائے والدین حرام قطعی ہے اور حرام سے بچنا فرض قطعی،اسی طرح عہدہ قضاء کا قبول فرض ہے جبکہ اس کے سوا اور کوئی اہل نہ ہو،
|
فی الدرالمختار کرہ تحریما التقلد ای اخذ القضاء لمن خاف الحیف ای الظلم او العجز وان تعین لہ او امنہ لایکرہ،فتح،ثم ان انحصر فرض عینا والا کفایۃ،بحر والتقلد رخصۃ ای مباح والترك عزیمۃ عندالعامۃ،بزازیۃ فالاولٰی عدمہ و یحرم علی غیر الاھل الدخول فیہ قطعا من غیرتردد فی الحرمۃ ففیہ الاحکام الخمسۃ[2]۔ |
درمختار میں ہے کہ جوشخص قضاء میں ظلم یاعجز کا خطرہ رکھتا ہو اس کو قضاء کا عہدہ قبول کرنا مکروہ تحریمی ہے اور اگر وہی متعین ہو یاکمزوری کا خطرہ و خوف نہ رکھتا ہو تو مکروہ نہ ہوگا، فتح۔پھر اگر یہ عہدہ اسی پرموقوف ہے توقبول کرنا فرض عین ہے ورنہ فرض کفایہ ہے،بحر۔اور قضاء کو قبول کرنا رخصت ہے یعنی مباح ہے اور ترك عزیمت ہے عام فقہاء کے نزدیک،بزازیہ،تواولٰی یہ ہے کہ نہ قبول کرے اور غیراہل کے لئے حرام ہے قطعًا بلاتردّد،تو اس میں پانچ حکم ہیں۔(ت) |
غایات میں فرض:جیسے خوردونوش وپوشش بقدر سد رمق وسترِ عورت بلکہ اتنا کھانا جس سے نمازِ فرض کھڑے ہوکر ہوسکے اور رمضان میں روزے پرقدرت ملے۔
|
فی الدر الاکل فرض مقدار مایدفع الھلاك ویتمکن بہ من الصّلٰوۃ قائما و صومہ [3] اھ ملخصًا۔ |
درمختار میں ہے ہلاکت سے بچنے کی مقدار کھانافرض ہے اتنا کہ کھڑے ہوکر نماز پڑھ سکے اور روزہ رکھ سکے،اھ،ملخصًا(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع