دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

قدموا رجلا صالحا وکذا الحکم فی الامارۃ والحکومۃ اما الخلافۃ وھی الامامۃ الکبرٰی فلایجوز ان یترکوا الافضل وعلیہ اجماع الامۃ[1]۔

نہ ہوں گے کیونکہ انہوں نے صالح شخص کو امام بنایا ہے اگرچہ غیراولٰی ہے،اور یہی حکم امارت اور حکومت کا ہے لیکن خلافت میں جوامامت کبرٰی ہے یہ جائز نہیں کہ وہ افضل کوترك کریں اور اس پر اجماع امّت ہے(ت)

اقول:یوہیں ظہرومغرب وعشاء کے فرض پڑھ کر سنتوں سے پہلے بیع وشراء اور ظاہرًا طلوعِ فجر کے بعد نمازصبح سے پہلے خریدوفروخت بھی اسی قبیل سے ہے جبکہ ضرورت داعی نہ ہو یوہیں ہر وہ کسب کہ خلافِ سنت یا اس کا شغل ترك سنت کی طرف مؤدی ہو۔

مکروہ تنزیہی:جیسے بیع عینیہ جبکہ مبیع بائع کے پاس عود نہ کرے،مثلًا جو قرض مانگنے آیا اسے روپیہ نہ دیابلکہ دس کی چیز پندرہ کو اس کے ہاتھ بیچی کہ اس نے دس کو بازار میں بیچ لی،

فی الدر المختار شراء الشیئ الیسیر بثمن غال لحاجۃ القرض یجوز ویکرہ واقرہ المصنف[2] فی اٰخر الکفالۃ، بیع العینۃ ای بیع العین بالربح نسئۃ لیبیعھا المستقرض باقل لیقضی دینہ،اخترعہ اٰکلۃ الربا وھو مکروہ مذموم شرعالمافیہ من الاعراض عن مبرۃ الاقراض[3]،وفی ردالمحتار عن الفتح ان فعلت صورۃ یعود الی البائع جمیع مااخرجہ اوبعضہ یکرہ تحریما فان لم یعد کما اذا باعہ المدیون فی السوق فلاکراھۃ بل خلاف الاولٰی [4]اھ ملخصا۔

درمختار میں ہے سستی چیز کو قرض کی ضرورت پر مہنگے داموں خریدنا جائزہے اور مکروہ ہے اس کو مصنّف نے ثابت رکھا ہے، اور انہوں نے باب الکفالہ کے آخر میں بیع عینہ کے متعلق فرمایا یعنی عین چیز کو نفع کے ساتھ ادھار فروخت کرنا تاکہ قرض لینے والا اس کو کم قیمت پرفروخت کرکے حاجت پوری کرے،یہ طریقہ سود خوروں نے ایجاد کیاہے اور یہ مکروہ اور شرعًا مذموم ہے کیونکہ اس میں قرض دینے کی نیکی سے اعراض ہے،اور ردالمحتار میں فتح القدیر سے منقول ہے کہ یہ ایسی صورت ہوکہ اس میں بائع کی طرف سے دی ہوئی چیز اس کو کل یا بعض واپس لوٹ آتی ہو اس لئے یہ مکروہ تحریمی ہے اور ایسا نہ ہو مثلًا مقروض اس

 


 

 



[1] ردالمحتار کتاب الصلوٰۃ باب الامامۃ داراحیاء التراث العربی بیروت ۱/ ۳۷۵

[2] الدرالمختار کتاب البیوع فصل فی القرض مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۴۰

[3] الدرالمختار کتاب الکفالہ مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۶۶

[4] ردالمحتار کتاب الکفالہ داراحیاء التراث العربی بیروت ۴/ ۲۷۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن