30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
خیرالاٰمال فی حکم الکسب والسوال ۱۳۱۸ھ
(کمانے اور مانگنے کے حکم میں بہترین امید)
بسم اﷲ الرحمٰن الرحیم
مسئلہ ۲۹۷:ازملك بنگالہ ضلع پاپنا ڈاکخانہ سوبگاچہ موضع چر قاضی پور مرسلہ مولوی امید علی صاحب ۲۷/جمادی الآخرہ ۱۳۱۸ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ روپیہ کمانا کس وقت فرض ہے،کس وقت مستحب،کس وقت مکروہ،کس وقت حرام،اور سوال کرناکب جائزہے کب ناجائز؟ بیّنواتوجروا۔
الجواب:
یہ مسئلہ بہت طویل الذیل ہے جس کی تفصیل کو دفتر درکار،یہاں اس کے بعض صور وضوابط،پراقتصار۔
فاقول:وباﷲ التوفیق(میں اﷲ تعالٰی کی توفیق کے ساتھ کہتاہوں۔ت)کسب کے لئے ایك مبدء ہے یعنی وہ ذریعہ جس سے مال حاصل کیاجائے،اور ایك غایت یعنی وہ غرض کہ تحصیل مال سے مقصود ہو،ان دونوں میں ذاتًا خواہ عارضًا احکامِ نہ گانہ، ۱فرض،۲واجب،۳سنت،
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع