دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

(۲)اس کاجواب اوپرگزرچکاکہ گناہ نہیں،ہاں اگر کوئی اسلامی کمپنی ایسی موجود ہو جو اسے سود پر نہ چلائے گی اور جو باتیں سفرمیں اپنے آرام کی ہیں اُن میں کوئی کمی نہ ہو تو بلاوجہ اسلامی کمپنی پر اُسے ترجیح دینا سخت معیوب ہے،واﷲ تعالٰی اعلم

(۳)جب اسلامی کمپنی موجود ہے اور وہ کرایہ بھی کم لیتی ہے اور ایك ہی طرف کا لیتی ہے تو ان ترجیحوں کے ہوتے ہوئے سخت احمق ہوگا جو اس کے غیر کو اختیار کرے مگر اس حالت میں کہ اپنے آرام وغیرہ کی صحیح مصلحت اور ارزاں بعلت وگراں بحکمت نہ ہو بلاوجہ زیادہ کرایہ دینا کوئی نہ چاہے گا اور بالفرض اگر ایساکوئی نکلے کہ بغیر کسی صحیح مصلحت کے اپنا نقصان گوارا کرے اور اسلامی کمپنی پر غیراسلامی کو ترجیح دے تو وہ بیشك مواخذہ دارہے اور اُس پر متعدد مواخذے ہیں۔واﷲ تعالٰی اعلم

(۴)دوطرف کا کرایہ دینے میں بلاوجہ کی پابندیاں اپنے ذمّے ہوجاتی ہیں ممکن ہے کہ یہ وقت موعود تك واپس نہ آسکے یا سرکاروں میں زیادہ حاضررہناچاہے جب اس طریقے سے یہ آزادی مل سکتی ہو تو بغیر کسی اہم مصلحت کے پابندی کو اس پرترجیح نہ دے گا مگر سخت احمق یا وہ جس کے دل میں مرض ہے،والعیاذباﷲ تعالٰی،واﷲ تعالٰی اعلم

(۵)یہ نیت بھی محمود ہے اور آزادی خود عظیم مقصود ہے اسے ملتے ہوئے بے کسی اہم مصلحت کے پابندی کوترجیح دینامردود ہے،واﷲ تعالٰی اعلم

(۶)یہ صورت اور زیادہ شناعت کی ہے،اور حتی الامکان اس سے بچنا لازم کہ اگرچہ سود نہیں مگر اضاعتِ مال ہے اور وہ بھی شرعًا حرام ہے،حدیث میں ارشاد فرمایا صحیح بخاری وصحیح مسلم میں مغیرہ بن شعبہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے ہے:

ان اﷲ حرم علیکم عقوق الامھات ومنعًا وھاۃِ و وأدَ البنات وکرہ لکم قیل وقال وکثرۃ السوال واضاعۃ المال[1]۔

بے شك اﷲ تعالٰی نے تم پر حرام فرمادیا ہے ماؤں کو ایذا دینا اور یہ کہ آپ نہ دو اور اوروں سے مانگو اور بیٹیوں کو زندہ درگورکرنا اور ناپسند فرماتاہے تمہارے لئے فضول حکایات اور کثرت سوالات اور مال کا ضائع کرنا۔واﷲ تعالٰی اعلم۔(ت)

 


 

 



[1] صحیح البخاری کتاب الادب باب عقوق الوالدین من الکبائر قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۸۸۴،صحیح مسلم کتاب الاقضیۃ باب النہی عن کثرۃ المسائل الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۷۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن