دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

(۳)مخفی نہ رہے کہ بنبئ اور کرانچی دونوں جگہ سے حاجی روانہ ہوتے ہیں اور ان دونوں مقاموں میں ایك اسلامی کمپنی موجود ہے اور یہ کمپنی ایك طرف کا ٹکٹ حاجیوں کو دیتی ہے انگریزی کمپنی سے بہت کم بھاؤ میں۔ایسا ہوتے ہوئے بھی حاجی آنے جانے کا ٹکٹ لے تو تعاون ہے یانہیں،حاجی کچھ مواخذہ دار ہوگا یانہیں؟

(۴)یہ بھی ہوسکتاہے کہ جب حاجی چاہیں کہ ہم دوہرا کرایہ دے کر اپنے روپیہ سے غیرمذہب کو مدد نہیں دیں گے اور ایك طرف کا ٹکٹ لیں گے تو گورنمنٹ کمپنی پرضرور ہے کہ حکم کرے گی کہ ایك طرف کا ٹکٹ دو۔اس صورت میں اُوپر کے سوال میں حاجی بری ہوسکتے ہیں یانہیں،اور ایسا کرنا ثواب ہے یاگناہ؟

(۵)دیگر یہ کہ اکثر حاجی اثنائے سفر میں فوت ہوجاتے ہیں اور اُن کا کوئی وارث ہمراہ نہ ہو تو ضرور ان کے واپسی کے ٹکٹ ضائع ہوجاتے ہیں اور اس ٹکٹ کا روپیہ بے سبب ایك کمپنی کھاجاتی ہے اگر وہی روپیہ حاجی کے ساتھ حاجی کی کمر میں ہو اور وہ فوت ہوجائے تو ضرور اس کا روپیہ اس کے ہمراہیوں کو ملے گا یا مکہ معظمہ میں فوت ہوجائے تو کسی معلم کو ملے گا یاراستے میں فوت ہوجائے تو کسی بدوی کو ملے گا جوتینوں بھائی مسلمان ہوں گے ایسی صورت میں حاجی کو ثواب ہوگا یا اوپر کی صورت میں؟

(۶)اور ظلم یہ ہے کہ کمپنی نے ٹکٹ پر چھاپ دیا ہے کہ حاجی کو اگر واپس کرنا ہو تو دس سیکڑہ کاٹ کر حاجی کو روپیہ ملے گا،یہ قانون ہے کہ امانت رکھنے والا اپنی امانت واپس مانگے تو کمیشن میں سُود دے یہ دوہرا سُود ہوا یانہیں؟ بیّنواتوجروا

الجواب:

(۱)حاجی نہ اپنی خوشی سے جمع کرتاہے نہ اس کی یہ نیت ہے کہ کمپنی سُود لے،اگر لے گی تو اس کا وبال اس پر ہے حاجی پرالزام نہیں،

" وَلَا تَزِرُ وَازِرَۃٌ وِّزْرَ اُخْرٰی ؕ"[1] وتحلل فعل فاعل مختار یقطع النسبۃ کما فی الھدایۃ وغیرھا۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

کوئی شخص کسی دوسرے کا بوجھ نہ اٹھائے گا۔فاعل مختار کافعل درمیان میں آڑے آگیاجو نسبت کو قطع کردیتاہے،جیسا کہ ہدایہ وغیرہ میں مذکورہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔(ت)

 


 

 



[1] القرآن الکریم ۶ /۱۶۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن