دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

الجواب:

جس کمپنی سے یہ معاملہ کیاجائے اگر اس میں کوئی مسلمان بھی شریك ہے تو مطلقًا حرام قطعی ہے کہ قمار ہے اور اس پر جو زیادت ہے ربا،اور دونوں حرام وسخت کبیرہ ہیں۔اور اگر اس میں کوئی مسلمان اصلًا نہیں تو یہاں جائزہے جبکہ اس کے سبب حفظ صحت وغیرہ میں کسی معصیت پرمجبورنہ کیاجاتاہوجواز اس لئے کہ اس میں نقصان کی شکل نہیں،اگر بیس برس تك زندہ رہا پورا روپیہ بلکہ مع زیادت ملے گا،اور پہلے مرگیا تو ورثہ کو اور زیادہ ملے گا مثلًا سال بھی بعد ہی مرگیا تو دئیے ۲۴۶ روپے چار آنے اور ملے ۵۰۰۰ روپے،ہاں یہ ضرور ہے کہ جوزائد ملے ربا سمجھ کر نہ لے بلکہ یہ سمجھے کہ غیر مسلم کا مال اس کی خوشی سے بلا عذر ملا،یہ حلال ہے۔امام محقق علی الاطلاق فتح القدیر میں فرماتے ہیں:

ان ابابکر رضی اﷲ تعالٰی عنہ قبل الھجرۃ حین انزل اﷲ تعالٰی الم غلبت الروم قالت لہ قریش ترون ان الروم تغلب قال نعم فقال ھل لك ان نخاطرنا فخاطرھم فاخبرالنبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فقال صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اذھب الیھم فزد فی الخطر ففعل و غلبت الروم فارسا فاخذ ابو بکر رضی اﷲ تعالٰی عنہ خطرہ فاجازہ النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم وھو القمار بعینہٖ بین ابی بکر و مشرکی مکۃ وکانت مکۃ دار شرك ولان مالہم مباح انما یحرم علی

حضرت ابوبکرصدیق رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے ہجرت سے پہلے جبکہ اﷲ تعالٰی نے الم غلبت الروم کے کلمات نازل فرمائے تو قریش نے اُن سے کہا:کیا آپ یہ سمجھتے ہیں کہ رومی غالب آئیں گے؟ فرمایا:ہاں۔پھر کہا:کیا آپ ہم سے شرط لگاتے ہیں۔تو حضرت ابوبکر نے اُن سے شرط لگادی۔پھر حضور علیہ الصلٰوۃ والسلام کو اطلاع دی تو حضوراقدس نے ارشاد فرمایا:تم اُن کے پاس جاؤ اور شرط میں اضافہ کردو۔تو ابوبکرصدیق نے ایساہی کیا۔تو رومی ایرانیوں پرغالب آگئے۔ابوبکرصدیق رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے ان سے شرط وصول کرلی۔حضورعلیہ الصلٰوۃ والسلام نے انہیں اس کی اجازت دے دی،صدیق اکبر اور مشرکین کے درمیان بعینہٖ رضامندی جُواتھا بخلاف اُس آدمی کے جو ہمارے پاس دارالسلام میں امن کے لئے سکونت اختیار کرے،

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن