دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

جو عذر کیا تو انہوں نے کہا ہم نے اسے بدل لیاہے اب ہم نے انکار کیا تو وہ کہتی ہیں کہ تم وہابی ہو،اور اسی میں سے طالب علموں کو اور مدرسہ میں اور مساجد وغیرہ میں خرچ کرتی ہیں،یہ جائزہے یانہیں؟

الجواب:

جبکہ وہ کہتی ہیں کہ ہم نے دام بدل لئے ہیں اور اُن سے خریدی ہے تو اُن کا یہ کہنا قبول کیاجائے گا اور اس کھانے پرفاتحہ وغیرہ سب جائزہے،نص علیہ فی عالمگیریۃ(فتاوٰی عالمگیری میں اس کی صراحت کردی گئی ہے)۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۲۷۹:            ازشہر محلہ سوداگران مسئولہ سیّد عزیز احمدصاحب                        ۱۴صفر ۱۳۳۹ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ ایك شخص عشرہ محرم میں تخت بنانے کی غرض سے محلہ سے چندہ وصول کرتاہے لہٰذا اس میں چندہ دیناجائزہے یاناجائز؟ پیش امام مسجد نے نمازیوں سے کہا کہ تخت میں چندہ دیناداخل حسنات ہے۔چنانچہ جملہ نمازیوں میں سے ایك نمازی نے کہا کہ اس میں چندہ وغیرہ دینا میرے نزدیك ناجائزہے اُس پرپیش امام صاحب نے کہا کہ اگر تم شرکت نہیں کروگے تو تم کو وہابی کہاجائے گا،ایسی صورت میں یہ شخص قابلِ امامت ہے یانہیں؟

الجواب:

تخت ایك بے معنی وفضول بات ہے اس میں مال صرف کرناضائع کرناہے اور مال ضائع کرناجائز نہیں لہٰذا اس میں چندہ دینا ناجائزہے،امام نے جہالت کی بات کہی اسے سمجھادیاجائے مگراتنی بات پر اس کے پیچھے نمازناجائزنہیں ہوسکتی جبکہ اور کوئی وجہ عدم جواز کی نہ ہو۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۲۸۰:                            آفتاب الدین طالب علم مدرسہ منظرالاسلام محلہ سوداگران بریلی   ۲۲صفر۱۳۳۹ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ اگرکوئی مسلمان سنّی نے کسی وہابی یا یہودی یانصرانی یاکافر ان میں سے کسی کے ساتھ گفتگو کرے یا ان میں سے کسی کے پاس بیٹھے یا ان میں سے کسی کی نوکری کرے تو آیا وہ مسلمان بھی کافر ہے اگر کافر نہ ہو اور اس مسلمان کو کسی دوسرے شخص نے کافر کہا تو اس کے لئے کیاحکم ہے؟ بیّنواتوجروا

الجواب:

کافر اصلی غیرمرتد کی وہ نوکری جس میں کوئی امرناجائزشرعی کرنانہ پڑے جائز ہے اور کسی دنیوی معاملہ کی بات چیت اس سے کرنا اور اس کے لئے کچھ دیر اس کے پاس بیٹھنا بھی منع نہیں اتنی بات پرکافر بلکہ فاسق بھی نہیں کہاجاسکتا،ہاں مرتد کے ساتھ یہ سب باتیں مطلقًا منع ہیں اور کافر اُس وقت بھی نہ ہوگا


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن