دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

خریداریاں آجکل ہوتی ہیں کہ یہ چیز ہزار روپے کو بیچی کسی خاص روپیہ کانام نہیں رکھا تو اس صورت میں وہ جائداد اس کے حق میں حرام نہیں اگرچہ ثمن میں زرحرام ادا کیاہو اس کی آمدنی مسجد وغیرہ میں صرف ہوسکتی ہے مگرمہتمم کومعلوم ہو تو اس سے احتراز کرے،اگر وہ تائب ہوچکی اور توبہ کے بعد اسے اپنی جائداد باوجود وہ روپیہ جو بطور حرام حاصل کیاتھا کسی مسلمان فقیر کو ہبہ کرکے قبضہ دے دیا اس کے بعد اس فقیر نے وہ روپیہ یاجائداد کل یابعض اسے اپنی طرف سے ہبہ کیا تو وہ اس عورت کے حق میں حلال طیب ہے اور وہ کل کارخیرمدرسہ مسجد وغیرہ میں بلادغدغہ صرف ہوسکتاہے اور توبہ کے بعد جو اس پرالزام رکھے سخت گناہ کامرتکب اور سخت سزا کامستوجب ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۲۷۷:                           ازشہر کہنہ محلہ قاضی ٹولہ مسئولہ انعام اﷲ صاحب       ۱۸محرم ۱۳۳۹ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ ہم لوگوں کی قوم پنچایتی ہے اس میں چودھری اور پنچوں نے انصاف کے ساتھ فیصلہ کردیا ہے کہ فی راس مسجد کو ایك پیسہ ملناچاہئے لہذا ہرایك محلہ کاچندہ وہاں کی مسجدوں میں تقسیم ہوجاتاہے اعظم نگر میں پانچ مسجدیں ہیں وہاں کا چندہ پانچ مسجدوں میں برابر تقسیم ہوجاتاہے جس میں چار مسجدیں سابقہ ہیں اور ایك جدید ہے لیکن سب کا حصہ برابر ہے،شہرکہنہ پرایك مسجد تھی تمام چندہ اسی کو م لاکرتاتھا لیکن اب ایك جدید مسجد تعمیر ہورہی ہے،چودھری اور پنچوں نے فیصلہ کیا کہ جدید مسجد کو تہائی حصہ ملنا چاہئے،چارپانچ شخص بنام مسیت ولد منگل،چھدن ولد سالاربخش،چھوٹے ولد نتھو،کلن ولد گھسو،نظیر ولد سکن حارج ہوتے ہیں کہ مسجد جدید کوکچھ نہ دیاجائے۔اس پرشرع کیاحکم دیتی ہے کیونکہ جدید مسجد کے بھی منتظم قصاب ہی ہیں۔

الجواب:

چندہ کا اختیار چندہ دہندوں کو ہوتاہے،جو یہ کہیں کہ ہمارا چندہ مساوی طور پر تمام مساجد کو تقسیم ہو وہ مساوی تقسیم کیاجائے اور جو یہ کہیں کہ بعض مساجد کودیاجائے ان کا اس بعض کو دیاجائے اور اُن کا چندہ اُس چندہ میں نہ ملایاجائے۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۲۷۸:           ازشہر محلہ اعظم نگر مسئولہ حشمت اﷲ                       ۵صفر۱۳۳۹ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ہمارے قریب رنڈیاں رہتی ہیں اور ان کے آشناؤں سے پیسہ لے کر خرچ کرتی ہیں اور ان کا کوئی پیسہ نہیں ہے اور اگر ہے تو اسی پیسہ کاہے اور اسی پیسہ سے وہ شیرینی ہمارے سامنے لائی اور کہافاتحہ دے دو۔ہم نے


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن