30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
وکاتبہ وشاھدیہ وقال ھم سواء[1]۔ |
کاغذ لکھنے والے اور اس کے گواہوں پر۔اور فرمایا وہ سب برابر ہیں۔ |
بے مجبوری محض ایسی تجارت حرام ہے مگر اس کا نفع حرام نہیں جبکہ عقد صحیح سے ہو۔واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ۲۷۵: ازشہر باغ احمدعلی خاں مسئولہ حاجی خدابخش صاحب ۱۲محرم ۱۳۳۹ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ کوئی طوائف اگراپنا ناجائز حاصل کردہ کو کسی مدرسہ یامسجد کے نام وقف کردے تو یہ جائزہے یانہیں؟ اور اگرجائز ہے تو جواز کی کیاصورت ہے؟ بیّنواتوجروا(بیان فرمائیے اجرپائیے۔ت)
الجواب:
اُجرت زنا وغیرہ میں روپیہ ملتاہے اور وہ وقف نہیں ہوتا،جائداد وقف ہوتی ہے اگر اُس کی خریداری زرِ حرام سے نہ ہوئی یا زرِ حرام اس کے عقد ونقد میں جمع نہ ہو ایعنی یہ نہ ہوا کہ زرِ حرام دکھاکر کہا ہو کہ اس کے عوض یہ جائداد دے دے اور پھر وہی روپیہ ثمن میں دے دیا ہو جب ایسا نہ ہو تو وہ خرید کردہ جائداد حرام نہیں اگرچہ قیمت میں وہ زرِ حرام ہی دیاہو۔اس صورت میں تو خود اُسے وقف کرسکتی ہے۔ تنویرالابصار میں ہے:
|
وان اشار الیھا ونقد ماغیرھا اوالٰی غیرھا او اطلق نقدھا لا وبہ یفتی[2]۔ |
اگر کسی شخص نے زرحرام کی طرف اشارہ کیا لیکن معاوضہ ادا کرتے وقت کوئی اور ثمن اداکئے(جومال حرام نہ تھا)یا جو زر حرام نہ تھا اس کی طرف اشارہ کیا،یا ثمن ذکر کرنے میں اطلاق سے کام لیا(یعنی بغیر قید حلال وحرام ثمن کا ذکر کیا مثلًا یوں کہہ دیا ثمن کے عوض چیز دے دو)لیکن ادائیگی کے لئے وہی حرام نقدی دے دی،تو ان سب صورتوں میں خرید کردہ چیز حرام نہ ہوگی،اور اسی قول پر فتوٰی دیاجاتاہے۔(ت) |
ہاں اگر خودجائداد اجرت حرام میں ملی یاخریداری میں زرحرام پرعقدونقد جمع ہوں یا خود زرحرام مسجدیامدرسہ پرصرف کرناچاہیں تو ناجائز وحرام ہے لیکن اگر وہ تائب ہو اور اپنا مال حرام اگرچہ خود بعینہ وہی زرحرام ہو مسلمان فقیر پرتصدق کردے اور وہ فقیر اس میں سے بعض یا کل
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع