30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ۲۷۱: از پنڈول بزرگ ڈاکخانہ رائے پور ضلع مظفرپور مسئولہ نعمت شاہ خاکی بوڑاہ
دستور ہے کہ درختوں سے مسواك وپتّہ بلااجازت مالك درخت کے توڑتے ہیں یامٹّی کسی کے مکان کی کلوخ استنجا کے لئے بلااجازت لیتے ہیں،یاتنکا برائے خلالِ دندان کسی کے چھپّر سے کھینچ لیتے ہیں اور اس پر کوئی گرفت وتلاش مالك شے کی طرف سے نہیں ہوتی ہے آیا یہ جائزہے کہ بلااجازت لیں وتصرف میں لائیں یانہیں؟
الجواب:
ایسی شے جس کی عادۃً اجازت ہے اور اس پر مالك مطلع ہوگا تو اصلًا ناگوار نہ ہوگا اس کے لینے میں حرج نہیں ورنہ حرام ہے،واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ۲۷۲: ازپنڈول بزرگ ڈاکخانہ رائے پور ضلع مظفر پور مسئولہ نعمت شاہ خاکی بواڑاہ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسائل کے بارے میں کہ:
(۱)کسی شخص کے پاس چوتھائی حصہ کسی کے پاس نصف کسی کے پاس کل مال سود کاہے اس کا کھانا کیساہے؟(۲)کوئی شخص چوری میں مشہورہے لیکن لوگوں کو کھلاتاہے یہ کھانا کیساہے؟
الجواب:
(۱)نہ چاہئے احتراز اولٰی ہے اور اگرمعلوم ہو کہ یہ گیہوں یاچاول جو ہمارے سامنے کھانے کو آئے عین سود کا ہے توحرام ہے۔ واﷲ تعالٰی اعلم
(۲)چوری کامال خود کھانا بھی حرام اور دوسروں کو کھلانابھی حرام۔واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ۲۷۴: سلطان الاسلام احمدصاحب اجمیرشریف
مہاجن سے(اک)روپیہ ماہوار ؎ روپیہ سود کے حساب سے قرض لے کر تجارت کرناجائزہے یانہیں اور اس کا نفع حلال ہے یا حرام؟ تفصیل سے تحریر فرمائیں۔
الجواب:
جب تك صحیح ضرورت ومجبوری محض نہ ہو سود لینااور دینا اور دونوں برابر ہیں،صحیح مسلم شریف میں ہے:
|
لعن رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اٰکل الربا ومؤکلہ |
رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے لعنت فرمائی سُود کھانے والے اور سود دینے والے اور اس کا |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع