دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

الجواب:

اگر یہ معہود اصراف ہے بلانے والاجانتاہے کہ دیناپڑے گا آنے والاجانتاہے کہ کچھ ملے گا تو یہ مثل اجرت ہے فان المعروف کالمشروط(جوبات لوگوں میں مشہور ہو وہ شرط کردہ باب کی طرح ہے۔ت)اور اگر یہ نہیں تو عالم کی خدمت عالم کااعزاز سب باعث اجرعظیم ہے اور بلاشرط اصراف جوروزانہ ملے جائزہے اور طریقہ نجات یہ ہے کہ عالم پہلے کہہ دے کہ میں دعاکروں گا پڑھ کر ثواب بخشوں گا مگرہرگز اس پرعوض نہ لوں گا اس کے بعد کچھ ملے خالص نذرہے،

فان الصریح یفوق الدلالۃ کما فی الغنیۃ وغیرھا [1]۔

اس لئے کہ صریح قول،دلالت(یعنی اشارہ کنایہ سے)فوقیت یعنی اوپر ہوتاہے،جسے غنیہ وغیرہ میں مذکورہے۔(ت)

اور یہ دعوت بھی ایام موت میں نہ ہو،

فانھا شرعت فی السرور لافی الشرور کما فی فتح القدیر وغیرھا[2]۔

کیونکہ دعوت خوشی میں جائزہے نہ کہ صدمے اور تکلیف میں،جیسا کہ فتح القدیر وغیرہ میں مذکور ہے۔(ت)

ایام موت کی دعوت قبول نہ کرے۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۲۶۹:کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ ایك شخص دوسرے شخص کو کچھ مال بطور قرض حسنہ دے تو یہ قرض دینے والا قرض لینے والے سے اپنا مال طلب کرسکتاہے یاکہ نہیں؟ اور اگرقرض لینے والا مالدارہے اور قرض ادانہ کرے تو اس کے لئے کیاحکم ہے؟ بیّنواتوجروا(بیان فرمائیے اجرپائیے۔ت)

الجواب:

قرض حسنہ دے کرمانگنے کی ممانعت نہیں،ہاں مانگنے میں بے جا سختی نہ ہو،

" وَ اِنۡ کَانَ ذُوۡعُسْرَۃٍ فَنَظِرَۃٌ

اگرمقروض تنگدست(اور نادار)ہوتو اسے آسانی

 


 

 



[1] ردالمحتار کتاب الدعوٰی باب دعوی الرجلین داراحیاء التراث العربی بیروت ۴ /۴۳۷

[2] فتح القدیر باب الشہید مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۲ /۱۰۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن