دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

مسئلہ ۲۵۴:            ازبریلی گورنمنٹ بوچڑخانہ مرسلہ نعمت اﷲ صاحب ٹھیکہ دار گوشت                ۱۵/رجب المرجب ۱۳۳۷ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك کٹھلہ گوشت بکری کا اس قسم کاہے کہ ذبحہ و جھٹکہ گردن مارا ہوا دونوں قسم کاشامل ہے اگرخریدنے سے قبل ہم دوشخص اس کو اس ارادے سے خرید کر کہ ذبحہ ایك آدمی اور جھٹکہ ایك آدمی مگرنام میں وہ کام میرے رہے گا اب وہ جائز ہے یاناجائز؟ اور میرے ذمہ کوئی نقصان شرعی رہا یاکہ نہیں؟

الجواب:

جبکہ حلال گوشت میں حرام ملاہواہے اس کا خریدنا مطلقًا حرام ہے اور اگرمتمیّز ہوکہ یہ ٹکڑا حلال کا ہے یہ مردار کا،توصرف حلال کاخریدنا جائز اور مردار کا خریدنا سخت حرام۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۲۵۵:   از شہر جالندھر چوك حضرت امام ناصرالدین صاحب مرسلہ محمد امین صاحب           ۲۷/رمضان المبارك ۱۳۳۷ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ بازاری عورت کے ہاتھ قیمتًا چیزیں فروخت کرنا جائزہے یاناجائز؟

الجواب:

اُس کے ہاتھ کچھ بیچ کر اس کے زرِ حرام سے قیمت لینا حرام،اُس کے یہاں کوئی اجرت کاکام کرکے اس کے زرِ حرام سے اجرت لینا حرام"لان الذی عندھن کالمغصوب کما فی الھندیۃ وغیرھا"(اس لئے کہ جوکچھ اُن بازاری عورتوں کے پاس ہے وہ غصب کردہ(یعنی چھینی ہوئی)چیز کا طرح ہے جیسا کہ ہدایہ وغیرہ میں ہے۔ت)ہاں اگر اس کے سوا کوئی اور ذریعہ حلال بھی اس کے پاس ہو اور لینے والے کو معلوم نہ ہو کہ یہ قیمت یا اجرت کون سے مال سے ہے تو لیناجائز ہے جبکہ وہ چیز کہ بیچی بعینہٖ اس سے اقامت معصیت نہ ہو جیسے مزامیر،ورنہ بیچنا خود ہی جائزنہیں۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۲۵۶: از سیملیہ علاقہ سیلانہ اسٹیشن ناملی ضلع رتلام مالوہ ریلوے مرسلہ نورمحمد ولدصدیق کھتری ۳۰/رمضان ۱۳۳۷ھ

مسلمانوں میں ایك قوم کھتری ہے جو رنگائی وغیرہ کاپیشہ کرتی ہے،ان کی قوم میں بائیس گوٹ ہیں یعنی فرقہ،اور اُن میں باہم اتفاق تھا،لین دین،کھانا پینا وغیرہ ہوتا تھا۔اب عرصہ پانچ چھ برس سے آپس میں تکرار فساد ہو کر باہم تنازع پیدا ہوا اور علیحدہ ہوگئے۔ایك فریق سترہ گوٹ والا اور دوسرا


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن