دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

الجواب:

افیون نشہ کی حدتك کھانا حرام ہے اور اسے بیرونی علاج مثلًا ضمادوطلاء میں استعمال کرنا یاخوردنی معجونوں میں اتنا قلیل حصہ داخل کرنا کہ روز کی قدر شربت نشے کی حدتك نہ پہنچے توجائزہے اور جب وہ معصیت کے لئے متعین نہیں تو اس کے بیچنے میں حرج نہیں مگر اس کے ہاتھ جس کی نسبت معلوم ہوکہ نشہ کی غرض سے کھانے یاپینے کولیتاہے،

لان المعصیۃ تقوم بعینھا فکان کبیع السلاح من اھل الفتنۃ۔

اس لئے کہ گناہ عین شے کے ساتھ قائم ہوتاہے پھر اس کی مثال اس طرح ہوتی جیسے"اہل فتنہ"پرہتھیار فروخت کرنا۔(ت)

اور جب اس کی تجارت مطلقًا حرام نہ ہوئی بلکہ جائز صورتوں پر بھی مشتمل ہوئی تو زیادہ مقدار تاجروں کے ہاتھ بیچنا اور ہلکا ہوگیا کہ یہاں تعین معصیت اصلًا نہیں اور ان کا نشہ داروں کے ہاتھ بیچنا ان کا فعل ہے،

وتخلل فعل فاعل مختار یقطع النسبۃ کما فی الھدایۃ وغیرھا۔

کسی فاعل،مختار کادرمیان میں گھُسنا نسبت کو منقطع کردیتاہے جیسا کہ ہدایہ وغیرہ میں ہے۔(ت)

یہ صورتیں اس کے جواز کی نکلتی ہیں،اور اہل تقوٰی کو اس سے احتراز زیادہ مناسب۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ۲۵۲:             ازکلکۃ زکریااسٹریٹ ۲۲ مولوی عبدالحلیم میرٹھی         ۷/رمضان المبارك ۱۳۳۶ھ

کچہری کاملازم چپراسی جوروپیہ مقدمہ بازوں سے انعام کی صورت میں وصول کرتاہے اور بعض صورمیں بجبردرصورتیکہ رشوت کے حکم میں داخل ہو،اب توبہ کرنے کے بعد درآنحالیکہ اُن اشخاص کو واپس کرنا اُن سے اجازت لین اور قصور معاف کرانا ازقبیل محالات ہوگیا ہو کس مصرف میں لایاجائے۔بیّنواتوجروا۔

الجواب:

انعام اگر واقعی بطورِ انعام بلاجبرظاہر وبے اندیشہ اضرار آئندہ بطیب خاطر ہو،حلال ہے اور جوبجبریارشوۃ ہو حرام قطعی وغصب وغیرمملوك ہے جبکہ واپس دینے کی راہ نہ رہی ہولازم کہ تمام عمر میں جتنے اموال ایسے لئے ہوں سب کی قدر فقرائے مسلمین پر تصدق کرے اگرچہ یہ تصدّق اس کے مال کا استیعاب کرے بے اُس کے اُس سے برأت وتوبہ نہیں،اگر یہ بھی پتانہ چلے تو برأت مطلقہ کاطریقہ یہ ہے کہ اپنا کل مال قلیل وکثیر،نفیر وقطمیر سب کسی مسلمان غیرصاحبِ نصاب پرتصدّق کردے اور اس کے قبضہ میں دے دے


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن