دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

گھرکا پکاہواکھانا کھایا باقی لوگ جو مدعو تھے نیز سکنائے قصبہ نے بدیں وجہ انکار کیا کہ وہ اب تك مثل سابقہ مہتر ہے علاوہ مسلمانوں کی جائے ضرور کے دیگراقوام کی بھی صاف کرتاہے دشمنانِ دین سے دلی میل وملاپ کے شارع علیہ السلام مانع ہیں چہ جائیکہ ایسی ذلیل خدمت کابرتاؤ اُن کے ساتھ عمل میں لاکر کیسے کوئی کامل الایمان رہ سکتاہے لکھنؤ یا اور شہر جہاں بڑے بڑے فضلا موجود ہین کیوں مہتروں کے ساتھ خوردونوش جاری نہیں ہے پہلے علماوفضلا نوش فرمائیں اور رواج دیں تب ہم لوگ کھاسکتے ہیں تمام اہل ہنود اس پرمعترض ہیں کہ جن جن مسلمانوں نے بھنگی کے یہاں کھایا ہے اُن لوگوں کے ساتھ ایساہی برتاؤ کیاجائے اور انہیں میں یہ قوم بھی متصور ہو یہاں کے مالك ریاست اہلِ ہنود ہیں اور یہی قوم زیادہ تر با اختیار ہے سب مسلمانوں کی ذریعہ معاش وغیرہ اسی سے ہے اگرعمائدین کے ساتھ ایسا ہی معاملہ ہو تو کس قدرذلت اہل اسلام کی ہوگی جن صاحبوں نے کھایا ہے وہ فرماتے ہیں کہ یہ ہمارا دینی بھائی ہے ہم برابر خوردونوش رکھیں گے اور ازدواج کی بابت نہیں معلوم کیا خیال ہو وہ اپنے بھائی کو ایسی ذلیل حالت میں زندگی بسرکرتے نہیں معلوم کیسے ملاحظہ فرمانا پسند کر رہے ہیں جبکہ ہزاروں اورذرائع معاش جو اس حالت سے طیب وپاك ہیں بآسانی ہوسکتے ہیں کیوں دریغ فرمارہے ہیں اور باعثِ ننگ وعار اسلام ہیں۔

الجواب:

نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:کسب الحجام خبیث [1]بھری سنگی لگانے والے کی کمائی خبیث ہے۔

علماء فرماتے ہیں:"لتلوثہ بالنجاسات" اس لئے کہ اُسے نجاست سے کام پڑتاہے۔تو بھنگی کاپیشہ کس درجہ خبیث ترہوگا۔ علماء فرماتے ہیں:لایجوز خدمۃ الکافر باجر کافر کی خدمت گاری کی نوکری جائزنہیں)کہ اس میں معاذ اﷲ مسلمان کی تذلیل ہے تو ایسی سب سے ذلیل تر خدمت کیونکر حلال ہوسکتی ہے،اور جب وہ مسلمان ہے تو دینی بھائی ضرور ہے مگر دینی بھائی ہونے سے یہ لازم نہیں کہ باوصف اس کی ایسی شنیع حرکت کے وہ مسلمان ہوکر کافروں کے آگے اپنے آپ کو اس درجہ ذلیل کرتا ہے اور حرام اُجرت کھاتاہے،اُس سے میل جول ایسا ہی رکھیں جیسا صالحین سے،اور جبکہ اس کی کمائی خبیث ہے تو اُسے بھی یوہیں کھائیں جیسے پاك مال کو،اُس پر لازم ہے کہ جب وہ مسلمان ہُوا اس ناپاك پیشہ کو ترك کرے اور کافروں کے سامنے اسلام کانام ذلیل نہ کرے اُس سے میل جول نہ کیاجائے اور اُس کی ناپاك کمائی کاکھانا نہ کھایاجائے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔


 

 



[1] سنن ابی داؤد کتاب البیوع باب فی کسب الحجام آفتاب عالم پریس لاہور ۲ /۱۳۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن