دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

خراب پیسہ کے بجائے دوسرے آدمی سے اچھا پیسہ حاصل کرکے صرف کرنا یہ امور قابلِ اعتراض ہیں۔امید ہے کہ جاب باصواب مرحمت ہو،تاکہ جو شکوك دلوں میں پیدا ہوگئے ہیں وہ رفع ہوں۔

الجواب:

نمازجنازہ پڑھادینے میں حرج نہ تھا جبکہ اسے معلوم نہ تھا کہ اس کی یہ حالت ہے مگر نمازجنازہ پڑھانے پراُجرت لینی جائز نہیں اگرچہ پاك مال سے نہ کہ ناپاك مال سے کہ دوہرا حرام ہے،اور یہ عذر کہ وہ اپنے یہاں کے پاخانہ میں صَرف کردے گا محض مردود ہے یوں بھی اپنے ہی صرف میں لانا ہوا اور وہ حرام ہے،یہیں سے ثابت ہوا کہ وہ تیراك نہیں اس نے دو غوطے کھائے اوراپنے غرقاب ہونے پرمتنبہ بھی نہ ہوا،اور یہ بھی غلط ہے کہ جس کے پاس ناپاك پیسہ ہو وہ اپنے پیسے کے عوض دوسرے پیسہ پاك حاصل کرے اور وہ مطلقًا پاك ہوجائے،بلکہ مسئلہ یوں ہے کہ جس کامال حرام ہے اس نے اگر اپنا پیسہ کسی کام میں نہ لگایا بلکہ قرض لےکر کوئی کام کیا تو وہ کام جائزہے اور اگر ایسا شخص کسی کو کچھ دام دے یا دعوت کرے اور کہے کہ یہ میں نے قرض لےکر کی ہے اس کا قول ماناجائے گا جیسا کہ عالمگیریہ وغیرہ میں ہے،ہاں اس نے سچ کہا کہ دکانداروں کو بھی حرام ہے کہ کوئی چیز حرام مال والوں کے ہاتھ بیچ کر وہ زرِ حرام قیمت میں لے مگر اُس کا یہ کہنا خطا ہے کہ دکاندار اس سے باز آئیں گے تو وہ بھی باز آئے گا اَوروں کاگناہ کرنا اس کے لئے سند نہیں ہوسکتا ہرشخص اپنی اپنی قبرسنبھالے گا،واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۲۴۷:ازسوائی مادھپور قصبہ سانگود ریاست کوٹہ راجپوتانہ مرسلہ الف خاں مہتمم مدرسہ انجمن اسلامیہ ۱۲/ذی الحجہ ۱۳۳۵ھ

فریق مغلوب سے خرچہ کچہری ڈگری یامقدمہ میں جبکہ کچہری دلادے تو اس کا لینا شرعًا درست ہے یانہیں؟

الجواب:

جتنا واجبی خرچی ہے مدعا علیہ جھوٹے مدعی سے لے سکتاہے اور سچے مدعی سے لیناحرام،اور مدعی سچاہو خواہ جھوٹا مدعا علیہ سے شرعًا نہیں لے سکتا۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۲۴۸:            ازبلرام پور محلہ پورنیا تالاب ضلع گونڈا مرسلہ محمد تیغ بہادر خاں صاحب     ۳/جمادی الاولٰی ۱۳۳۶ھ

ایك مہترحال مسلمان ہوا ترك پیشہ خود نہ کرکے مثل قدیم،اہل اسلام ونیز دیگراقوام کے جائے ضرور کو صاف کرتاہے اس نے مسلمانوں کی دعوت کی اپنے کسب سے،چند اشخاص نے اُس کے


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن