دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

لیناحرام اس کادینا بھی حرام۔ت)۔حرام سے جتنا بچ سکے لازم ہے مگر وہ کام جس کے صلہ میں یہ ناجائز رقم زمیندار چھوڑے اس کا دیکھنا لازم ہے اگر وہ خود ناجائز ہے تو اس میں اسے مدددینی حرام ہے اور اس رقم کی بچت اس کا عذر نہیں ہوسکتی کہ قم ناجائز کا جبرًا لینا اس کاجُرم ہے اور دوسرے کے ناجائز کام میں شریك ہونا اس کا جرم ہے ہاں اگر وہ اس ناجائز کام پرمجبور کرے اور مجبوری واقعی ہو جس پر وہ زمیندار قدرت رکھتاہے تو بحالت اکراہ شرعی جس فعل ناجائز کی رخصت دی جاتی ہے رخصت دیں گے اور اس حالت میں اس رقم ناجائز کی کمی قبول کرنا اس پرواجب ہوگا لیکن اگر زمیندار مجبور نہیں کرتا اُس کے نوکر چاکر دباتے ہیں اور وہ اسے مجبور شرعی نہیں کرسکتے تو صرف اُن کی خاطر یادھمکی سے ناجائز کام جائز نہ ہوجائے گا،اور اگر وہ کام جائز ہے تو اس میں بقدر ضرورت مدد دے کر وہ صلہ قبول کرناشرعًا واجب ہے کما مر(جیسا کہ گزرا۔ت)واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۲۴۵:                            ازمقام مذکور مرسلہ چودھری صاحب مذکور                               ۱۹/رمضان المبارك ۱۳۳۵ھ

آخر فقرہ جو اس مکتوب میں درج ہے کہ لیکن اگرزمیندار خود مجبور نہیں کرتا اس کے نوکر چاکر دباتے ہیں اور وہ اسے مجبور شرعی نہیں کرسکتے تو صرف اُن کی خاطر یادھمکی سے ناجائز کام جائز نہ ہوجائے گا،یہ بالکل سچ ہے مگر غور طلب یہ امر ہے کہ وہ نوکر جو ذی اختیار ہوں اور جن کو سزا وجزا کاپُورا اختیار ہو اور جن کی رپورٹ پر اُن کے آقا ضبطی جائداد وغیرہ سب کچھ کرتے ہوں تو اُن کادبانا یا اظہارِ ناخوشی کرنا اور وعید سے کام لینا ایسا نہ ہوگا جیسا معمولی نوکروں کاکہنا سننا یادبانا بلکہ اُن کا کہنا سننا دبانا یاوعید سے کام لینا یہ سمجھنا چاہئے کہ ہُوبہو اُس کے آقاؤں کا وہ فعل ہے اگرچہ بظاہراُن کے آقا اس امر کا اعتراف کرتے ہوں کہ یہ ہمارے حکم کی تعمیل ہماری رعایا کی خوشی پرمنحصرہے۔

الجواب:

ایك تخویف واقع ہوتی ہے معلوم ہے کہ ایسا نہ ہوا تو معاذاﷲ ضبطی جائداد وغیرہ ناقابل مضرتوں کا سامنا ہے اور ایك نری دھمکی،ثانی کااعتبارنہیں۔

قال اﷲ تعالٰی" ذٰلِکُمُ الشَّیۡطٰنُ یُخَوِّفُ اَوْلِیَآءَہٗ ۪ فَلَا تَخَافُوۡہُمْ وَخَافُوۡنِ اِنۡ کُنۡتُمۡ مُّؤْمِنِیۡنَ ﴿۱۷۵﴾"[1]۔

(اﷲ تعالٰی نے فرمایا)یہ شیطان ہے کہ تمہیں اپنے دوستوں سے ڈراتا ہے تو اُن سے نہ ڈرو مجھ سے ڈرو اگر ایمان رکھتے ہو۔

 


 

 



[1] القرآن الکریم ۳ /۱۷۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن