دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

الجواب:

بیاج کے جائز کرلینے کا حیلہ کرلینا مسلمان کی شان نہیں یہ بھی مجھ پرمحض افتراہے میرے فتاوٰی میں جابجا اس کا رَد موجود ہے۔ اور اگر اس کانام حیلہ ہےکہ کوئی شرعی جائز صورت کی جائے جس میں نفع حاصل ہو اور بیاج حرام مردودونجس سے نجات ہو تو اسے خود صاحب شریعت محمد رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے تعلیم فرمایا کما فی صحیح البخاری(جیسا کہ صحیح البخاری میں ہے۔ت)ائمہ دین نے اس کی متعدد صورتیں ارشاد فرمائیں۔فتاوٰی امام قاضی خاں میں اُس کے لئے خاص ایك فصل تحریر فرمائی اسے بیاج جائز کرلینانہ کہے گا مگرگمراہ،اس کی تفصیل میرے رسالہ کفل الفقیہ عــــــہ میں ہے جو مطبع اہلسنّت سے مل سکتاہے۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۲۴۴:ازسہادر ضلع ایٹہ مرسلہ جناب مولوی چودھری عبدالحمید خان صاحب زید مکارمہم رئیس ۱۳/رمضان المبارك ۱۳۳۵ھ

جناب اعلٰی حضرت عظیم البرکت مجددمائۃ حاضرہ مؤید ملت طاہرہ ادام اﷲ ظلالہ علی رؤس الطالبین حاکم اگر اپنے کسی کام کےلئےقرض مانگے اور اس پر سود دے اور جو سود نہ لے اُس سے جو رقم ناجائزلی جاتی ہے اُس میں اسی حساب سے تخفیف کردے اس کی بابت کوئی مطالبہ نہیں،نہ شرط ہے،لہٰذا وہ کمی اُن کے واسطے جائز ہوگی یانہیں،اگرچہ اس قرض میں حاکم کاحکم اتناہے کہ خوشی سے ضرور دینا چاہئے جبر نہیں باینہمہ اُس کے ملازمین اپنے اثر سے ہرایك کو اس کے دینے پرمجبور کرتے ہیں،ان سب باتوں پر غورفرماکر ارشاد فرمایاجائے کہ بموجب اس کے عمل کیاجائے۔والسلام مع الاکرام۔

الجواب:

کوئی زمیندار مثلًا کاشتکاروں سے جبرًا کوئی ناجائز رقم وصول کرتا ہو کاشتکار بمجبوری دیتے ہوں پھر اس کا کوئی کام آکر پڑے اور وہ کہے کہ اس کام میں میری مدد کر تو یہ رقم چھوڑ دوں گا یا اتنی تخفیف کردوں گا،تو اس ترك یاتخفیف کا قبول نہ کرنا اس پرواجب ہے کہ جب وہ رقم ناجائز ہے تو جس طرح اُس کالیناگناہ ہے دینا بھی حرام ہے ماحرم اخذہ حرام اعطاؤہ[1] (جس کا

عــــــہ:رسالہ کفل الفقیہ الفاھم فی احکام الدراھم فتاوٰی رضویہ جلد۱۷ مطبوعہ رضافاؤنڈیشن جامعہ نظامیہ رضویہ اندرون لوہاری دروازہ لاہور،میں صفحہ ۳۹۵ پرمرقوم ہے۔


 

 



[1] ردالمحتار کتاب الزکوٰۃ باب العشر داراحیاء التراث العربی بیروت ۲ /۵۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن