دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

مایدفعہ متعاشقان رشوۃ [1]۔

آپس میں معاشقہ کرنے والے جو کچھ دیںوہ رشوت میں شمار ہے۔(ت)

اگر وہ لینے پرمجبور کرے لے کرفقراء پرتصدّق کردیاجائے اپنے صَرف میں لاناحرام ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۲۴۱:                              ازفرخ آباد شمس الدین احمد                         ۱۸/شوال المعظم ۱۳۳۴ھ

درخت تاڑ کی فصل فروخت کرنا یعنی تاڑی نکال کر بیچنے کی اجازت دینا اور اس کی قیمت لینا درست ہے یانہیں؟ فقط۔

الجواب:

ممنوع ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۲۴۲:            مسئولہ ولی محمد کلاہ فروش بازار چوك بہرائچ                                 چہارشنبہ ۱۹/ذوالقعدہ ۱۳۳۴ھ

خیّاط لوگ اُن کپڑوں میں سے جو اُن کے پاس بغرض سلائی لیے جاتے ہیں کچھ تھوڑا کپڑا بمقدار ایك کُلاہ کے بچالیتے ہیں اور اُس کپڑے کی کُلاہ وغیرہ بناکر بدست کُلاہ فروش بہ نسبت شرح قیمت دوسرے ٹوپیوں کے کم قیمت پرفروخت کرلیتے ہیں کوئی شخص بازار کے تمام کُلاہ فروشاں میں سے سوائے ایك شخص کے انکار اُن خیاطوں کی ٹوپیاں وغیرہ خریدنے اور اُن کے منافع سے مستفیض ہونے سے نہیں کرتاہے،اور محترز کی سعی سے اصلاحِ حال خیاط لوگوں کی اور خرید کرنے والے کلاہ فروشاں کی غیرممکن ہے۔کیا ارشاد فرماتے ہیں علمائے دین کہ محترز اگر ایسے پارچہ کی ٹوپیاں وغیرہ خیاط لوگوں سے خرید کرلے تو محترز باعثِ معصیّت ہوگا یانہیں؟

الجواب:

ضرور معصیت وحرام ہے،اور یہ خیال کہ ان کے پاس چھوڑے تو یہ بند نہیں ہوتا محض بے معنی ہے،اس کا حساب اس پر اور اُن کا حساب اُن پر۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۲۴۳:           مرسلہ مرزاعبدالرحیم بیگ مدرس جماعت نارواڑی محلہ رنچھوڑلین کراچی بندر

کیافرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان دین متین:

میں نے سناہے کہ بیاج کے جائزہونے کابھی آپ نے کوئی حیلہ کیاہے آیا یہ صحیح ہے یانہیں،اگرصحیح ہے تو کس طرح؟ تحریر فرمائیں۔بینواتوجروا(بیان فرماؤ تاکہ اجرپاؤ۔ت)


 

 



[1] بحرالرائق کتاب القضاہ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۶ /۲۶۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن