دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

وقتیکہ قضاۃ راوظیفہ مقررہ از بیت المال باشد ومع ہذا اینا دہ بدہ بگردند وبرائے خودہابلااجازۃ سلطانی خلد اﷲ تعالٰی سلطنۃ آمین ثم وثم مال ازخاص رعایا بعضے جبرًا وقہرًا وبعضے سوالًا وتضرعًاجمع میکند وخلاف اوجائز می شمارند میخورند نہ آنکہ درمعظمات امورمملکت وسطنت صرف میکند پس ایں فعل وقول قضاۃ مذکور موافق شرع قویم وصراط مستقیم ہست ویانہ۔ بیّنوا توجروا۔

جو شرعی جج(قضاۃ)ہیں،بیت المال سے اتنا وظیفہ مقرر ہے مگر اس کے باوجود وہ بستی بستی میں چکرلگاتے ہیں،اور خود اپنے لئے بغیراجازت شاہی،اﷲ تعالٰی اس کی بادشاہی کو ہمیشہ برقرار رکھے،آمین پھرآمین،پھرآمین،خاص رعایا سے مانگتے ہیں،کچھ ان میں جبراور زبردستی اور کچھ منت وسماجت سے گڑگڑاکر مال جمع کرتے ہیں اور خلاف کو جائزسمجھتے ہوئے جمع شدہ مال کھاجاتے ہیں۔ایسانہیں کہ بادشاہی اور مملکت کے بڑے بڑے کاموں میں اس کو خرچ کریں،پس جج صاحب ان کا یہ رویہ اور قول شرع مقدس اور صراط مستقیم(سیدھا راستہ) کے مطابق ہے یانہیں؟ اس مسئلہ کو وضاحت سے بیان فرماکر اﷲ تعالٰی سے اجروثواب پاؤ۔(ت)

الجواب:

اگربجبرمیگیرند ظالم وغاصب اندقال اﷲ تعالٰی

 " لَا تَاۡکُلُوۡۤا اَمْوٰلَکُمْ بَیۡنَکُمْ بِالْبٰطِلِ " [1]و قال صلی اﷲ تعالٰی علیہ و سلم کل المسلم علی المسلم حرام دمہ ومالہ و عرضہ[2]واگر بسوال وتضرع میگیرند نیز حام ست قال صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم لاتحل الصدقۃ لغنی ولا لذی مرۃ سری[3]۔ درہندیہ وغیرہاست ماجمع السائل  

اگر وہ لوگوں سے زبردستی لیتے ہیں تو اس صورت میں ظالم اور غاصب ہیں،چنانچہ اﷲ تعالٰی نے ارشاد فرمایا:لوگو! ایك دوسرے کے مال آپس میں ناجائز طریقہ سے نہ کھاؤ۔اور حضور اکرم صلی اﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:مسلمان کی ہرچیز دوسرے مسلمان پرحرام ہے۔اس کا خُون،مال اور آبرو۔اور اگر عاجزانہ طور پر گڑاگڑا کر سوال کرتے اور لیتے ہیں تو پھر بھی حرام ہے،چنانچہ حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا صدقہ

 


 

 



[1] القرآن الکریم ۲ /۱۸۸

[2] صحیح مسلم کتاب البر باب تحریم ظلم المسلم الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۳۱۷

[3] مسند امام احمدبن حنبل حدیث عبداﷲ بن عمرو دارالفکر بیروت ۲ /۱۹۲،سنن ابی داؤد کتاب الزکوٰۃ باب من یعطی من الصدق الخ آفتاب عالم پریس لاہور ۱ /۲۳۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن