دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

مسئلہ ۲۳۵:ازشہر کمرلہ ڈاکخانہ گھٹیا مرسلہ وصی علی صاحب معرفت مولوی قاسم علی صاحب طالبعلم مدرسہ منظراسلام ۲۸/شوال ۱۳۳۲ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ کسی آسامی نے اپنا حق موروثی اگر کسی دوسرے کے ہاتھ فروخت کیا تواس میں زمیندار کو آسامی مشتری سے کچھ روپیہ لیناجائزہے یانہیں؟ بیّنواتوجروا بحوالہ کتاب(کتاب کے حوالے سے بیان کرکے اجرپاؤ۔ت)

الجواب:

حق موروثی قابل بیع نہیں،نہ اس پر زمیندار کچھ لے سکتاہے نہ یہ حق جسے قانون نے حق موروثی ٹھہرایا ہے شرعًا کوئی حق ہے۔ واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۲۳۶:   ازضلع گوڑگاؤں مقام ریواڑی متصل تحصیل حکیم جلال الدین   بروز سہ شنبہ بتاریخ ۱۴/صفرالمضفر ۱۳۳۴ھ

نحمدہ ونصلّی علی رسولہ الکریم،کیا فرماتے ہیں علمائے دین متین اس مسئلہ میں کہ کوئی جانور یا شیرینی مندر میں بُت پر یا دیبی بھیروں وغیرہ کی تھان پر یا خواجہ معین الدین چشتی اجمیری وغیرہ کی قبر پر چڑھائی جائے اور اس بت کا پجاری یا تھان کا پجاری یا قبر کا مجاور اُس چڑھاوے کو لے لے اور اس کو بیچے تو مول لینا درست ہے یانہیں؟ اور مجاور یا پجاری مفت دے تو لینا درست ہے یانہیں،اور مجاور اور پجاری کے گھر کا کھانادرست ہے یانہیں؟ اور اولیاءِ کرام کی قبر کے چڑھاوے اور بُت یاتھان پرچڑھاوے ایك ہے یا علیحدہ علیحدہ حکم ہے؟ فقط۔

الجواب:

عجب وہ مسلمان کہ اسلام اور کفر میں فرق نہ کرے۔عجب وہ مسلمان کہ بتوں کے تھان اور اولیائے کرام رضی اﷲ تعالٰی عنہم کے مزارات طیبہ کو ایك ساتھ گِنے،بُت پر چڑھاوا چڑھانا کفرہے،اور اولیاء کو ایصال ثواب طریق اسلام،تو مالك پجاری بھی ہو جاتا ہے بیچے تو مول لینے میں حرج نہیں کہ بُت کے چھڑاوے کی خباثت اُس تك منتہی ہوگئی اور مفت دینا اگر اس طرح ہو جیسے اُن کے یہاں پرشاد بٹتاہے،تو لینا ہرگز جائزنہیں،کہ اُس میں ذلت مسلم ہے اور اگر اس طریقہ پر نہ ہو بلکہ وہ اپنی مِلك میں لے کر اُسے بطور ہدیہ دے تو اُس کا حکم ہدیہ مشرکین کاحکم ہے کہ صورواحکام واقوال مختلف ہیں جن کی تفصیل ہمارے فتاوٰی میں ہے، اور اس خاص صورت سے بچنا ہی بہترہے۔حدیث میں فرمایا:


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن