دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

اگر آنکھ دیر میں کھُلے سنتیں پڑھ کر اسے شروع کریں،اگر بیچ میں جماعت قائم ہو شریك ہوجائیں،باقی عدد بعد میں پُورا کریں۔وظائف واعمال کے اثر کرنے میں تین شرائط ضروری ہیں:

(۱)حُسنِ اعتقاد،دل میں دغدغہ نہ ہو کہ دیکھئے اثرہوتاہے یانہیں،بلکہ اﷲ عزّوجل کے کرم پر پورا بھروسا ہو کہ ضرور اجابت فرمائے گا۔حدیث میں ہے رسول اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

اُدع اﷲ وانتم موقنون بالاجابۃ[1]۔

اﷲ تعالٰی سے اس حال پر دعا کرو کہ تمہیں اجابت کا یقین ہو۔

(۲)صبروتحمل،دن گزریں تو گھبرائیں نہیں کہ اتنے دن پڑھتے گزرے ابھی کچھ اثرظاہر نہ ہوا یوں اجابت بند کردی جاتی ہے بلکہ لپٹارہے اور لو لگائے رہے کہ اب اﷲ ورسول اپنا فضل کرتے ہیں۔اﷲ عزوجل فرماتاہے:

"وَلَوْ اَنَّہُمْ رَضُوْا مَاۤ اٰتٰىہُمُ اللہُ وَرَسُوۡلُہٗ ۙ وَقَالُوۡا حَسْبُنَا اللہُ سَیُؤْتِیۡنَا اللہُ مِنۡ فَضْلِہٖ وَرَسُوۡلُہٗۤ ۙ اِنَّاۤ اِلَی اللہِ رٰغِبُوۡنَ ﴿٪۵۹﴾"[2]

کیا خوب ہوتا اگر وہ اﷲ ورسول کے دینے پر راضی ہوجاتے اور کہتے ہمیں اﷲ کافی ہے اب ہمیں عطافرماتے ہیں اﷲ ورسول اپنے فضل سے،بیشك ہم اﷲ کی طرف لَو لگائے ہیں۔

حدیث میں ہے:

یستجاب لاحدکم مالم یعجل فیقول قد دعوت فلم یستجب لی [3]۔

تمہاری دعائیں قبول ہوتی ہیں جب تك جلدی نہ کرو کہ میں نے دعا کی اور اب تك قبول نہ ہوئی۔

(۳)میرے یہاں کی جملہ اجازات و وظائف واعمال وتعویذات میں شرط ہے کہ نمازپنجگانہ باجماعت مسجد میں ادا کرنے کی کامل پابندی رہے وباﷲ التوفیق۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۲۳۰:

ازروئے شرع شریف کے تاوان کا روپیہ جمع کرنا جائزہے یاناجائز؟


 

 



[1] جامع الترمذی ابواب الدعوات امین کمپنی دہلی ۲ /۱۸۶،مشکوٰۃ المصابیح کتاب الدعوات الفصل الثانی مجتبائی دہلی ص۱۹۵

[2] القرآن الکریم ۹ /۵۹

[3] صحیح مسلم کتاب کتاب الذکروالدعاء باب انہ لیستجاب للداعی مالم یعجل الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۳۵۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن