دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

عَلَی اللہِ فَہُوَ حَسْبُہٗ ؕ"[1]

اور جو اﷲ پربھروسا کرے تو اﷲ اسے کافی ہے۔

اے اپنے رب سے ڈرنے والے بندے! بیشك سُود لینا اور دینا اور اس کاکاغذ لکھنا اور پرگواہی کرنادینا سب کا ایك حکم ہے اور سب پررسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے لعنت فرمائی اور فرمایا وہ سب برابر ہیں۔صحیح حدیث میں ہے:

لعن رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اٰکل الربا وموکلہ وکاتبہ وشاھدیہ وقال ھم سواء [2]۔

حضور علیہ الصلٰوۃ والسلام نے سود کھانے والے،کھلانے والے، اسے دیکھنے والے،اسے لکھنے والے اور اس کی گواہی دینے والوں پر لعنت فرمائی،اور ارشاد فرمایا:یہ سب گناہ میں برابر ہیں۔(ت)

فورًا اس کا چھوڑدینا اور اس سے توبہ کرنا فرض ہے،اور بشارت ہوکہ یہ نیك پاکیزہ کہ اﷲ عزوجل کے خوف سے پیدا ہوا بحکم آیت مذکورہ وجہ حلال سے رزق طیب ملنے اور اﷲ عزوجل کی رضا کی خوشخبری دیتاہے اور بیشك جو اﷲ تعالٰی پرتوکل کرتاہے اﷲ اُسے بس ہے۔

فقیر اسلامی محبت سے چند اعمال مجربہ جو بارہا بفضلہ تعالٰی تیربہدف ثابت ہوئے ہیں آپ کو بتاتا ہے:

(۱)بعد نماز عشا سربرہنہ ایسی جگہ کہ سرو آسمان میں چھت یادرخت وغیرہ کچھ حاجب نہ ہو ۵۰ بار روزانہ پڑھئے یا مُسَبِّبَ الْاَسْبَابْ(اے اسباب کا سبب بنانے والے۔ت)اول آخر ۱۱،۱۱ بار درود شریف۔جتنے دنوں زیادہ پڑھے زیادہ نفع ہوگا اِن شاء اﷲ تعالٰی،اور ہمیشہ پڑھے تو بہتر۔

(۲)بعد نمازِ مغرب ستارہ قطب کی طرف منہ کرکے کھڑے ہوکر آیہ قطب کہ پارۂ چہارم کے نصف پر ہے

" ثُمَّ اَنۡزَلَ عَلَیۡکُمۡ مِّنۡۢ بَعْدِ الْغَمِّ اَمَنَۃًسے "عَلِیۡمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوۡرِ﴿۱۵۴[3] تك ۴۱ بار روز پڑھے ۴۱ روز تک،اول آخر۱۰،۱۰ بار درودشریف۔

(۳)خاص طلوع صبح صادق کے وقت،اور نہ ہوسکے تو حتی الامکان سنتِ صبح سے پہلے سو بار روزانہ پڑھیں سبحان اﷲ وبحمدہٖ سبحان اﷲ العظیم،اول آخردرودشریف ۱۰،۱۰ بار۔اس کا ورد ہمیشہ رہے۔اول وقت پڑھنے کی کوشش ہو مگر اس کے سبب جماعت میں خلل نہ پڑے۔


 

 



[1] القرآن الکریم ۶۵ /۷۲

[2] صحیح مسلم کتاب البیوع باب الربٰو قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۲۷

[3] القرآن الکریم ۳ /۱۵۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن