دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

جواس کے ذمّہ ہے ادا نہ ہوگا اس پر شرع مطہریہ فرض کرتی ہے کہ اس مال کو تصدق کردے،مساکین کو دے ڈالے،بغیر اس کے اس کی توبہ صحیح نہیں،اور اس میں اس کے لئے حیلہ شرعی بھی نکل آئے گا،یہ تصدّق کچھ اجنبی مساکین ہی پرضرور نہیں بلکہ اپنے محتاج بیٹے یا باپ یابھائی یابی بی پربھی کرسکتاہے انہیں دے کر ان کاقبضہ کرادے پھر وہ کل یابعض جتناچاہیں اسے ہبہ کردیں پاك ہوجائے گا۔فتاوٰی عالمگیریہ میں ہے:

لہ مال فیہ شبھۃ اذا تصدق بہ علی ابیہ یکفیہ ذٰلك ولایشترط التصدق علی الاجنبی وکذا اذا کان ابنہ معہ حین کان یبیع ویشتری وفیھا بیوع فاسدۃ فوھب جمیع مالہ لابنہ ھذا،خرج من العھدۃ کذا فی القنیۃ[1]۔

کسی شخص کے پاس مشتبہ اور مشکوك مال ہو تو اسے کسی اجنبی پر ہی خیرات کردیناضروری نہیں بلکہ وہ اپنے والد پر،بھی خیرات کرکے بری الذمہ ہوسکتاہے۔اسی طرح اگر اس کا بیٹا اس کے ساتھ شریك کاروبار ہو اور خریدوفروخت کرتاہو اور فاسد سودے بھی ہوتے ہوں اور وہ اپنا تمام مال اس بیٹے کو ہبہ کردے تو وہ اپنی ذمہ داری سے فارغ ہوجائے گا۔قنیہ میں اسی طرح مذکورہے۔(ت)

اور یہاں تحقیقات عظیمہ فقہیہ ہیں جن کے بیان میں طول ہے اور حاصل حکم اسی قدر ہے،وباﷲ التوفیق،واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۲۲۸:                            غرہ ربیع الاول شریف ۱۳۲۷ھ حبیب اﷲ شاہ محلہ بادبریلی

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ہم لوگ باجا بجانے کاپیشہ کرتے ہیں،ہولی کے دن ہندؤوں کے یہاں بھی جاکر بجایاکرتے تھے مگر اب کی مرتبہ سب برادری نے یہ بات کہی کہ یہ بات ذلت کی ہے ہندؤوں کے یہاں نہیں جاناچاہئے سبھوں نے جاناچھوڑا ایك شخص نہیں مانا،اُس سے یہاں تك کہاگیا کہ اگرتم ایسے نہیں مانتے ہو دوتین روپیہ لے لو،خدا کاواسطہ بھی دیا،اس نے اس پربھی نہ مانا،آخرگیا،ہم لوگوں نے اس کی پنچایت کی،دو آدمی اسے پنچایت میں لانے کے لئے گئے،اس نے کہا تم نے مجھے چھوڑا میں نے تمہیں چھوڑا،تم میرے نزدیك مثل بھنگی کے چمار کے ہو۔اب ازروئے شرع ایسے شخص کے حکم میں حضور کیافرماتے ہیں؟ بیّنواتوجروا۔


 

 



[1] فتاوٰی ہندیۃ کتاب الکراھیۃ الباب الخامس عشر نورانی کتب خانہ پشاور ۵ /۳۴۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن